رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 6° صاف 17° / 5°فجر 05:35ظہر 12:17عصر 15:59مغرب 17:35عشا 18:58
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب اور ذباب ایئرپورٹ سے انخلا، عدن کے دفاع پر توجہپاکستان کی برآمدات چار ماہ میں 11 ارب 37 کروڑ ڈالر، 8.8 فیصد اضافہہری پور میں فوجی حوالدار کے قتل کا اشتہاری ملزم کیماڑی سے گرفتارآئی سی سی کا 2035 تک مینز ایونٹس کا شیڈول اور میزبان وینیوز کا اعلانمسلم 500 فہرست: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مشترکہ طور پر سرفہرستایران کا ٹرمپ پر ڈرون حملے کا مبینہ منصوبہ، اسرائیل کی امریکا کو خفیہ رپورٹبلاول کا فضل الرحمان کو فون، جے یو آئی (ف) کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمتایران کا بحرین میں امریکی اڈے اور ریڈار پر ڈرون حملے کا دعویٰصوبوں کے معاملے پر جلد سیاسی اتفاق رائے ہو جائے گا: خواجہ آصفایران کی سات شرائط: نہ جنگ نہ امن کی حالت میں نہیں رہیں گے، قالیبافٹی 20 بلائنڈ ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 126 رنز سے شکست دے دیخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ

موسیقی میں اے آئی کا استعمال جرم، پاک بھارت فنکاروں کو ریاستی مہمان کا درجہ دینے کی تجویز

موسیقی میں اے آئی کا استعمال جرم، پاک بھارت فنکاروں کو ریاستی مہمان کا درجہ دینے کی تجویز
فائل فوٹو: گلوکار راحت فتح علی خان — تصویر: بشکریہ sufiscore.com

ٹیکساس: پاکستان کے معروف گلوکار اور حکومتِ پاکستان کی جانب سے نامزد امن کے سفیر راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ موسیقی ایک یونیورسل سچائی ہے، جیسے ہوا اور موسم ہیں، اور اس کی کوئی سرحد نہیں۔

جس طرح بادِ صبا اپنے وقت پر پوری دنیا میں چلتی ہے، اسی طرح موسیقی کی بھی کوئی بانڈری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی میں اے آئی کا استعمال جرم ہے اور پاک بھارت فنکاروں کو ریاستی مہمان کا درجہ دیا جائے۔

ایک انٹرویو میں فنکاروں کو ملکوں کا سفیر قرار دیے جانے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستان کی آوازیں دنیا بھر میں جاتی ہیں، اسی طرح بھارت کی آوازیں پاکستان آتی ہیں اور یہاں پسند کی جاتی ہیں، جبکہ پاکستانی آوازیں وہاں بھی پسند کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے لیے امن کا سفیر نامزد ہوں اور دنیا بھر میں پاکستان کے سافٹ امیج کی نمائندگی کرتا ہوں۔ میری ذمہ داری ہے کہ پاکستان کا یہ نرم چہرہ اپنی موسیقی کے ذریعے دنیا کو دکھاؤں، اور اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔

بھارتی فنکاروں کے ساتھ کام کی خواہش

پاکستانی فنکاروں کے بھارت نہ جانے سے متعلق اور بھارت میں وہ کن گلوکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، اس سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر یہ پابندی ختم ہو تو انہیں اے آر رحمن کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا لگے گا، کیونکہ انہوں نے اب تک ان کے ساتھ کام نہیں کیا۔

انہوں نے سونو نگم اور ارجیت سنگھ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ وہ سونو بھائی کو بہت یاد کرتے ہیں، جبکہ ارجیت سنگھ کے ساتھ اب تک کوئی مشترکہ کام نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اگر دونوں ممالک کی حکومتیں مل بیٹھ کر سرحدوں کے معاملات پر بات کریں اور مسائل کے حل کی طرف بڑھیں تو یہ پاکستان، بھارت اور پورے خطے کے لیے خوش آئند ہوگا۔

راحت فتح علی خان نے کہا کہ وہ بھارتی فنکاروں اور گلوکاروں کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ ان کی تجویز ہے کہ بھارتی فنکار پاکستان آئیں تو پاکستان انہیں ریاستی مہمان کا درجہ دے کر مکمل پروٹوکول دے، اور اسی طرح بھارت بھی پاکستانی فنکاروں کو ریاستی مہمان کا درجہ دے کر بلائے۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان کدورتیں اور موجودہ گرما گرمی بہت حد تک کم ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے بھی فاصلے کم ہو سکتے ہیں، اس لیے کرکٹ اور خاص طور پر کبڈی کے میچ بھی ہونے چاہئیں۔ موسیقی، اداکاری، آرٹ اور ثقافت سے وابستہ لوگوں کا آنا جانا ہونا چاہیے، اور دونوں ممالک اپنی سرحدیں مضبوط رکھیں مگر یہ رابطے ضرور برقرار رہیں۔

اشتہار