رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 6° صاف 17° / 5°فجر 05:35ظہر 12:17عصر 15:59مغرب 17:35عشا 18:58
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب اور ذباب ایئرپورٹ سے انخلا، عدن کے دفاع پر توجہپاکستان کی برآمدات چار ماہ میں 11 ارب 37 کروڑ ڈالر، 8.8 فیصد اضافہہری پور میں فوجی حوالدار کے قتل کا اشتہاری ملزم کیماڑی سے گرفتارآئی سی سی کا 2035 تک مینز ایونٹس کا شیڈول اور میزبان وینیوز کا اعلانمسلم 500 فہرست: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مشترکہ طور پر سرفہرستایران کا ٹرمپ پر ڈرون حملے کا مبینہ منصوبہ، اسرائیل کی امریکا کو خفیہ رپورٹبلاول کا فضل الرحمان کو فون، جے یو آئی (ف) کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمتایران کا بحرین میں امریکی اڈے اور ریڈار پر ڈرون حملے کا دعویٰصوبوں کے معاملے پر جلد سیاسی اتفاق رائے ہو جائے گا: خواجہ آصفایران کی سات شرائط: نہ جنگ نہ امن کی حالت میں نہیں رہیں گے، قالیبافٹی 20 بلائنڈ ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 126 رنز سے شکست دے دیخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ

آئی سی سی کا 2035 تک مینز ایونٹس کا شیڈول اور میزبان وینیوز کا اعلان

آئی سی سی کا 2035 تک مینز ایونٹس کا شیڈول اور میزبان وینیوز کا اعلان
فائل فوٹو: دبئی میں آئی سی سی کا ہیڈکوارٹر — تصویر: بشکریہ citysearch.ae

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2035 تک کرکٹ کے مینز ایونٹس کے شیڈول اور میزبان وینیوز کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی بورڈ نے بالی میں ہونے والے اجلاس میں 2035 تک بڑے عالمی ایونٹس کے شیڈول کی منظوری دے دی، جبکہ 2028 سے 2035 تک مینز کے بڑے ایونٹس کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق 2028 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 12 اکتوبر سے 12 نومبر تک کھیلا جائے گا، جبکہ 2029 کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 8 سے 12 جون تک انگلینڈ میں ہوگا۔

ترجمان کے مطابق 2029 کی چیمپئنز ٹرافی 9 سے 28 اکتوبر تک بھارت میں کھیلی جائے گی، جبکہ 2030 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں 4 جولائی سے 4 اگست تک ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق 2031 کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 12 سے 16 جون تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا، جبکہ 2031 کا ون ڈے ورلڈ کپ بھارت اور بنگلہ دیش میں 9 اکتوبر سے 23 نومبر تک ہوگا۔

آئی سی سی بورڈ کے مطابق 2032 سے 2035 تک کے ایونٹس کے میزبان ممالک کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، جبکہ 2032 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 14 اکتوبر سے 14 نومبر تک شیڈول کیا گیا ہے۔

2033 کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 9 سے 13 جون تک ہوگا، جبکہ 2033 کی چیمپئنز ٹرافی 2 سے 23 اکتوبر تک شیڈول کی گئی ہے۔

موضوعات:
اشتہار