صوبوں کے معاملے پر جلد سیاسی اتفاق رائے ہو جائے گا: خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ صوبوں کے معاملے پر بہت جلد سیاسی اتفاق رائے ہو جائے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سیاسی منظرنامہ جلد بدلنے جا رہا ہے اور صوبوں کے معاملے پر بہت تیزی سے پیشرفت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیو ایئر کے آس پاس بہت اہم پیشرفت نظر آئے گی۔
وزیر دفاع نے عمران خان کے حوالے سے کہا کہ یہ ان کے لیے بڑا ہی مناسب موقع ہے، یہ وہی موقع ہے جو ہمیں جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن کے وقت ملا تھا۔
موضوعات:خواجہ آصف
اشتہار











