رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 6° صاف 17° / 5°فجر 05:35ظہر 12:17عصر 15:59مغرب 17:35عشا 18:58
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب اور ذباب ایئرپورٹ سے انخلا، عدن کے دفاع پر توجہپاکستان کی برآمدات چار ماہ میں 11 ارب 37 کروڑ ڈالر، 8.8 فیصد اضافہہری پور میں فوجی حوالدار کے قتل کا اشتہاری ملزم کیماڑی سے گرفتارآئی سی سی کا 2035 تک مینز ایونٹس کا شیڈول اور میزبان وینیوز کا اعلانمسلم 500 فہرست: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مشترکہ طور پر سرفہرستایران کا ٹرمپ پر ڈرون حملے کا مبینہ منصوبہ، اسرائیل کی امریکا کو خفیہ رپورٹبلاول کا فضل الرحمان کو فون، جے یو آئی (ف) کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمتایران کا بحرین میں امریکی اڈے اور ریڈار پر ڈرون حملے کا دعویٰصوبوں کے معاملے پر جلد سیاسی اتفاق رائے ہو جائے گا: خواجہ آصفایران کی سات شرائط: نہ جنگ نہ امن کی حالت میں نہیں رہیں گے، قالیبافٹی 20 بلائنڈ ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 126 رنز سے شکست دے دیخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ

رابعہ فیصل کی شوبز انڈسٹری میں انٹری، ڈرامے بے حس سے اداکاری کا آغاز

رابعہ فیصل کی شوبز انڈسٹری میں انٹری، ڈرامے بے حس سے اداکاری کا آغاز
فائل فوٹو: ڈرامہ بے حس میں رابعہ فیصل — تصویر: بشکریہ thepublicpurview.com

کراچی: پاکستان کے مقبول یوٹیوب چینل سسٹرولوجی سے شہرت حاصل کرنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر رابعہ فیصل اب اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

پانچ بہنوں پر مشتمل سسٹرولوجی فیملی نے یوٹیوب سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا، تاہم اب تمام بہنیں سوشل میڈیا کے ساتھ انفرادی کیریئر پر بھی توجہ دے رہی ہیں۔

رابعہ فیصل ایک نجی ٹی وی چینل کے آنے والے ڈرامے بے حس سے اداکاری کا آغاز کریں گی۔ چینل کی جانب سے ڈرامے کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں رابعہ فیصل کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔

رابعہ فیصل کی بڑی بہنوں اقرا کنول اور حرا فیصل نے ان کے نئے سفر پر خوشی کا اظہار کیا ہے، جبکہ مداح بھی انہیں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے پر مبارک باد دے رہے ہیں اور ان کے پہلے ڈرامے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

اشتہار