رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 6° صاف 17° / 5°فجر 05:35ظہر 12:17عصر 15:59مغرب 17:35عشا 18:58
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب اور ذباب ایئرپورٹ سے انخلا، عدن کے دفاع پر توجہپاکستان کی برآمدات چار ماہ میں 11 ارب 37 کروڑ ڈالر، 8.8 فیصد اضافہہری پور میں فوجی حوالدار کے قتل کا اشتہاری ملزم کیماڑی سے گرفتارآئی سی سی کا 2035 تک مینز ایونٹس کا شیڈول اور میزبان وینیوز کا اعلانمسلم 500 فہرست: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مشترکہ طور پر سرفہرستایران کا ٹرمپ پر ڈرون حملے کا مبینہ منصوبہ، اسرائیل کی امریکا کو خفیہ رپورٹبلاول کا فضل الرحمان کو فون، جے یو آئی (ف) کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمتایران کا بحرین میں امریکی اڈے اور ریڈار پر ڈرون حملے کا دعویٰصوبوں کے معاملے پر جلد سیاسی اتفاق رائے ہو جائے گا: خواجہ آصفایران کی سات شرائط: نہ جنگ نہ امن کی حالت میں نہیں رہیں گے، قالیبافٹی 20 بلائنڈ ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 126 رنز سے شکست دے دیخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ

ایلون مسک کی جینسن ہوانگ کو اپنی کمپنی میں ملازمت دینے کی خواہش

ایلون مسک کی جینسن ہوانگ کو اپنی کمپنی میں ملازمت دینے کی خواہش
فائل فوٹو: جینسن ہوانگ، اینویڈیا کے سربراہ — تصویر: بشکریہ blogs.nvidia.com

نیویارک: ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا سے جینسن ہوانگ کی برطرفی کے بعد انہیں اپنی کمپنی میں ملازمت دینے کے امکان پر کہا ہے کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہو گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے لیے جاسوسی کے الزامات کا سامنا کرنے والی خاتون سمیت مزید 2 خواتین کے ساتھ مبینہ تعلق اور اہلیہ سے بے وفائی کے انکشافات کے بعد اینویڈیا کمپنی کے بورڈ نے جینسن ہوانگ کو عہدے سے فارغ کر دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے اپنے ایک ٹوئٹ میں جینسن ہوانگ کو دوبارہ اینویڈیا کا چیف ایگزیکٹیو بنانے کی مہم کی حمایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں جینسن ہوانگ کی اینویڈیا میں واپسی کے مطالبے پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہوں، جبکہ جینسن ہوانگ کو اپنی کمپنی میں ملازمت دینا بھی میرے لیے اعزاز ہو گا۔

ایلون مسک اور ملازمین کی جانب سے جینسن ہوانگ کی واپسی کی حمایت کے باوجود کمپنی کے بورڈ نے تاحال اپنا فیصلہ تبدیل کرنے کا کوئی عندیہ نہیں دیا ہے۔ کمپنی سے علیحدگی کے بعد اینویڈیا کے ملازمین کی جانب سے بھی ان کی واپسی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

ادھر اینویڈیا نے بانی کے خلاف ممکنہ غیر ملکی انٹیلی جنس سرگرمیوں سے متعلق رپورٹس کی آزادانہ تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ایسی کوئی وجہ نہیں کہ وہ سمجھے کہ اس کے تجارتی راز یا قومی سلامتی سے متعلق معلومات متاثر ہوئی ہیں۔

موضوعات:
اشتہار