رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 6° صاف 17° / 5°فجر 05:35ظہر 12:17عصر 15:59مغرب 17:35عشا 18:58
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب اور ذباب ایئرپورٹ سے انخلا، عدن کے دفاع پر توجہپاکستان کی برآمدات چار ماہ میں 11 ارب 37 کروڑ ڈالر، 8.8 فیصد اضافہہری پور میں فوجی حوالدار کے قتل کا اشتہاری ملزم کیماڑی سے گرفتارآئی سی سی کا 2035 تک مینز ایونٹس کا شیڈول اور میزبان وینیوز کا اعلانمسلم 500 فہرست: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مشترکہ طور پر سرفہرستایران کا ٹرمپ پر ڈرون حملے کا مبینہ منصوبہ، اسرائیل کی امریکا کو خفیہ رپورٹبلاول کا فضل الرحمان کو فون، جے یو آئی (ف) کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمتایران کا بحرین میں امریکی اڈے اور ریڈار پر ڈرون حملے کا دعویٰصوبوں کے معاملے پر جلد سیاسی اتفاق رائے ہو جائے گا: خواجہ آصفایران کی سات شرائط: نہ جنگ نہ امن کی حالت میں نہیں رہیں گے، قالیبافٹی 20 بلائنڈ ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 126 رنز سے شکست دے دیخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ

ہری پور میں فوجی حوالدار کے قتل کا اشتہاری ملزم کیماڑی سے گرفتار

ہری پور میں فوجی حوالدار کے قتل کا اشتہاری ملزم کیماڑی سے گرفتار
ہری پور میں فوجی حوالدار کے قتل کا اشتہاری ملزم کیماڑی سے گرفتار — تصویر: بشکریہ ایکسپریس

کراچی: اے وی سی سی / سی آئی اے پولیس نے خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں پاک فوج کے حوالدار کے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو کراچی کے ضلع کیماڑی سے گرفتار کرلیا۔

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے ترجمان کے مطابق ایس ایس پی اے وی سی سی آصف رضا بلوچ کی ہدایت پر اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی دوران خفیہ اطلاع پر کیماڑی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم ساجد حنیف ولد محمد حنیف کو پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ہری پور کے تھانہ بیڑ میں درج مقدمہ نمبر 229/23 زیر دفعہ 302/34 پی پی سی میں مطلوب تھا۔ اس پر الزام ہے کہ وہ پاک فوج کے حوالدار اظہر خان کو قتل کرکے ہری پور سے فرار ہوا اور کیماڑی آکر روپوش ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے پہلے اغوا برائے تاوان کے ایک مقدمے میں جیل بھی جاچکا ہے۔

ملزم کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے ہری پور پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اشتہار