رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 6° صاف 17° / 5°فجر 05:35ظہر 12:17عصر 15:59مغرب 17:35عشا 18:58
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب اور ذباب ایئرپورٹ سے انخلا، عدن کے دفاع پر توجہپاکستان کی برآمدات چار ماہ میں 11 ارب 37 کروڑ ڈالر، 8.8 فیصد اضافہہری پور میں فوجی حوالدار کے قتل کا اشتہاری ملزم کیماڑی سے گرفتارآئی سی سی کا 2035 تک مینز ایونٹس کا شیڈول اور میزبان وینیوز کا اعلانمسلم 500 فہرست: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مشترکہ طور پر سرفہرستایران کا ٹرمپ پر ڈرون حملے کا مبینہ منصوبہ، اسرائیل کی امریکا کو خفیہ رپورٹبلاول کا فضل الرحمان کو فون، جے یو آئی (ف) کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمتایران کا بحرین میں امریکی اڈے اور ریڈار پر ڈرون حملے کا دعویٰصوبوں کے معاملے پر جلد سیاسی اتفاق رائے ہو جائے گا: خواجہ آصفایران کی سات شرائط: نہ جنگ نہ امن کی حالت میں نہیں رہیں گے، قالیبافٹی 20 بلائنڈ ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 126 رنز سے شکست دے دیخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ

جانی ڈیپ نے فلم ایبینیزر کے لیے ماضی کے مقابلے میں کم معاوضہ قبول کر لیا

جانی ڈیپ نے فلم ایبینیزر کے لیے ماضی کے مقابلے میں کم معاوضہ قبول کر لیا
فائل فوٹو: فلم ایبینیزر میں جانی ڈیپ — تصویر: بشکریہ variety.com

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ نے اپنی نئی فلم ایبینیزر میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے ماضی کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم معاوضہ قبول کر لیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جانی ڈیپ کو فلم میں کردار ادا کرنے کے لیے 50 لاکھ ڈالرز معاوضہ دیا گیا ہے، جو ان کے سابقہ معاوضوں سے بہت کم ہے۔ ماضی میں ان کا معاوضہ ایک کروڑ ڈالرز سے بھی زیادہ رہا ہے۔

امریکی اداکار اس فلم میں چارلس ڈکنز کے مشہور ناول «اے کرسمس کیرول» کے مرکزی کردار ایبینیزر اسکروج کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری ٹائی ویسٹ نے کی ہے، جبکہ اسے ایک تاریک اور ہارر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق معاہدے میں فلم کی کامیابی کی صورت میں اضافی مالی فوائد کی گنجائش بھی شامل ہے، تاہم معاہدے کی مکمل تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔

واضح رہے کہ فلم ایبینیزر آج سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

موضوعات:
اشتہار