رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 6° صاف 17° / 5°فجر 05:35ظہر 12:17عصر 15:59مغرب 17:35عشا 18:58
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب اور ذباب ایئرپورٹ سے انخلا، عدن کے دفاع پر توجہپاکستان کی برآمدات چار ماہ میں 11 ارب 37 کروڑ ڈالر، 8.8 فیصد اضافہہری پور میں فوجی حوالدار کے قتل کا اشتہاری ملزم کیماڑی سے گرفتارآئی سی سی کا 2035 تک مینز ایونٹس کا شیڈول اور میزبان وینیوز کا اعلانمسلم 500 فہرست: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مشترکہ طور پر سرفہرستایران کا ٹرمپ پر ڈرون حملے کا مبینہ منصوبہ، اسرائیل کی امریکا کو خفیہ رپورٹبلاول کا فضل الرحمان کو فون، جے یو آئی (ف) کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمتایران کا بحرین میں امریکی اڈے اور ریڈار پر ڈرون حملے کا دعویٰصوبوں کے معاملے پر جلد سیاسی اتفاق رائے ہو جائے گا: خواجہ آصفایران کی سات شرائط: نہ جنگ نہ امن کی حالت میں نہیں رہیں گے، قالیبافٹی 20 بلائنڈ ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 126 رنز سے شکست دے دیخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ

لاہور: یونیورسٹی میں پشتو میوزک نائٹ، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مہمانِ خصوصی

لاہور: یونیورسٹی میں پشتو میوزک نائٹ، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مہمانِ خصوصی
فائل فوٹو: یونیورسٹی آف لاہور کی عمارت — تصویر: بشکریہ locallylahore.com

لاہور: پشتون کونسل کے زیرِ اہتمام یونیورسٹی آف لاہور میں شاندار پشتو میوزک نائٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں نامور گلوکاروں اور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکریٹری امیر بہادر خان ہوتی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ سیاسی و سماجی رہنما علی شیرانی اور نصیب زمان سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ امیر بہادر خان ہوتی نے فنکاروں اور مہمانوں میں اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔

خطاب کرتے ہوئے امیر بہادر خان ہوتی نے کہا کہ موجودہ دور میں امن، بھائی چارے، باہمی احترام اور رواداری کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہماری ثقافت ہماری پہچان اور تاریخی ورثہ ہے۔ ہمیں اپنی پشتون ثقافت، زبان اور روایات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دیگر اقوام کی ثقافتوں کا بھی احترام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف زبانوں، ثقافتوں اور روایات کا حسین گلدستہ ہے اور باہمی احترام ہی قومی یکجہتی کو مضبوط بناتا ہے۔

علی شیرانی اور نصیب زمان نے بھی خطاب کیا اور پشتون کونسل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے فنکاروں کی بہترین پرفارمنس اور نوجوان طلبہ کے جوش و جذبے کی تعریف کی۔

امیر بہادر خان ہوتی نے چیئرمین پشتون کونسل ظہور افغان اور ان کی پوری ٹیم کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے نوجوان نسل کو اپنی ثقافت اور روایات سے جوڑے رکھنے کے لیے ایسی تقریبات کو انتہائی اہم قرار دیا۔

تقریب کے اختتام پر منتظمین، طلبہ اور تمام فنکاروں کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اشتہار