رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 6° صاف 17° / 5°فجر 05:35ظہر 12:17عصر 15:59مغرب 17:35عشا 18:58
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب اور ذباب ایئرپورٹ سے انخلا، عدن کے دفاع پر توجہپاکستان کی برآمدات چار ماہ میں 11 ارب 37 کروڑ ڈالر، 8.8 فیصد اضافہہری پور میں فوجی حوالدار کے قتل کا اشتہاری ملزم کیماڑی سے گرفتارآئی سی سی کا 2035 تک مینز ایونٹس کا شیڈول اور میزبان وینیوز کا اعلانمسلم 500 فہرست: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مشترکہ طور پر سرفہرستایران کا ٹرمپ پر ڈرون حملے کا مبینہ منصوبہ، اسرائیل کی امریکا کو خفیہ رپورٹبلاول کا فضل الرحمان کو فون، جے یو آئی (ف) کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمتایران کا بحرین میں امریکی اڈے اور ریڈار پر ڈرون حملے کا دعویٰصوبوں کے معاملے پر جلد سیاسی اتفاق رائے ہو جائے گا: خواجہ آصفایران کی سات شرائط: نہ جنگ نہ امن کی حالت میں نہیں رہیں گے، قالیبافٹی 20 بلائنڈ ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 126 رنز سے شکست دے دیخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ

شاہ رخ خان: گھر منت گوری کا ہے، مجھے گھر میں کچھ کرنے کی اجازت نہیں

شاہ رخ خان: گھر منت گوری کا ہے، مجھے گھر میں کچھ کرنے کی اجازت نہیں
فائل فوٹو: شاہ رخ خان دبئی تقریب میں — تصویر: بشکریہ khaleejtimes.com

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے گھر سے متعلق حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ منت گوری کا ہے اور انہیں گھر میں کچھ کرنے کی اجازت نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے حال ہی میں دبئی کی ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں میزبان اور فلم ساز کرن جوہر نے ان سے سوال کیا کہ انہیں اپنے گھر میں کون سے کام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

اس پر اداکار نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر میں مجھے کچھ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ منت ان کی اہلیہ گوری خان کا ہے اور وہ وائی فائی، کھانے پینے، رنگوں، پینٹنگز، سیڑھیوں، لائٹس اور فرنیچر جیسی چیزوں کے بارے میں کوئی بات نہیں کر سکتے، گوری نے بہت اچھا گھر بنایا ہے۔

شاہ رخ نے گھر کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ کم عمری میں ہی ان کے والدین کا انتقال ہو گیا تھا اور گوری خان سے شادی سے پہلے ان کا اپنا کوئی گھر نہیں تھا، اپنا گھر ہونا ان کے سب سے بڑے خوابوں میں سے ایک تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی فلموں، خاندان اور کام سے محبت کرتے ہیں، لیکن ایک ایسی جگہ کا ہونا جسے وہ اپنا کہہ سکیں، ان کے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔

موضوعات:
اشتہار