مس یونیورس 2026: 15 ممالک مقابلے سے باہر، 6 ایشیائی ممالک کی شرکت روک دی گئی

نیویارک: عالمی حسن کے مقابلے مس یونیورس 2026 کو فائنل سے قبل بڑے تنازع کا سامنا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پورٹو ریکو میں منعقد ہونے والے مس یونیورس کے 75ویں ایڈیشن میں مختلف ممالک کی حسینائیں شرکت کے لیے پہنچ رہی ہیں۔
تاہم مقابلے کے آغاز سے قبل متعدد امیدواروں کے دستبردار ہونے اور 6 ایشیائی ممالک کی شرکت روک دیے جانے سے ایونٹ کی رونق متاثر ہوئی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بعض امیدواروں نے صحت اور ذاتی وجوہات کی بنا پر مقابلے سے علیحدگی اختیار کی، جبکہ کئی ممالک کو ویزا پابندیوں اور انتظامی تنازعات کا سامنا کرنا پڑا۔
مس یونیورس 2026 کا گرینڈ فائنل 24 نومبر کو پورٹو ریکو کے دارالحکومت سان خوان میں منعقد ہوگا۔
موضوعات:متفرق
اشتہار











