رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 17° / 8°فجر 05:34ظہر 12:16عصر 16:00مغرب 17:36عشا 18:59
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاقلاہور: الیکٹرک بس میں لڑکی کو دھکا دینے والا کنڈکٹر گرفتار، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹسہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی کارکردگی پر اطمینانامریکا کا ایرانی دعویٰ مسترد: بحرین کی جانب دو ڈرون مار گرائے، ایران کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰپی ایس ایل 12: راولپنڈیز نے ایڈم ووجز کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیامنرلز انویسٹمنٹ فورم اختتام پذیر، 13 معاہدے طے، وزیراعظم کا خام معدنیات کی برآمد ختم کرنے پر زورحکومت کا سکوک بانڈز کیلئے ایسٹ رجسٹری کمپنی بنانے کا فیصلہاسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم، وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطلپٹرولیم لیوی میں ایک روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی، پیٹرول پر لیوی 63 روپے 64 پیسےصدرِ مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے، پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت سے ملاقاتیں متوقعہفتہ وار مہنگائی میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصدایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان ویمن ٹیم نے تھائی لینڈ کو 24 رنز سے ہرا دیا

ناروے کے گلوکار ولیم گیمبورگ نے پاکستانی گانا ہیر اپنی آواز میں پیش کر دیا

ناروے کے گلوکار ولیم گیمبورگ نے پاکستانی گانا ہیر اپنی آواز میں پیش کر دیا
فائل فوٹو: ناروے کے گلوکار ولیم گیمبورگ — تصویر: بشکریہ gulfnews.com

اوسلو: ناروے کے گلوکار ولیم گیمبورگ نے مشہور پاکستانی گانا ہیر اپنی آواز میں پیش کر دیا ہے۔

انہوں نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میوزک کے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی۔ اس میں انہوں نے ہیر گاتے ہوئے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ یہ پورا گانا ان کی آواز میں ان کے یوٹیوب چینل پر موجود ہے۔

لاہور کے دورے کے دوران پاکستانی گانوں کی گائیکی سے انہیں جنوبی ایشیا میں خاصی شہرت ملی تھی۔ ولیم گیمبورگ اکتوبر 2026 کے آخری ہفتے میں لاہور آئے تھے، جہاں انہوں نے سرتال میوزک اکیڈمی کے بچوں کے ساتھ اردو اور پنجابی گانے گائے۔

ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں، جن میں بچوں کو پاکستانی گانے گاتے دیکھا گیا جبکہ ولیم گیمبورگ بھی ان کے ساتھ گاتے اور موسیقی سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔

اس یادگار تجربے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ «میں اس لمحے کو کبھی فراموش نہیں کروں گا»۔

واضح رہے کہ پاکستانی گانا ہیر اصل میں علی رضا اور شجر حسین کی آواز میں گزشتہ سال جنوری میں ریلیز کیا گیا تھا۔

اشتہار