ایران کا ٹرمپ پر ڈرون حملے کا مبینہ منصوبہ، اسرائیل کی امریکا کو خفیہ رپورٹ

واشنگٹن: اسرائیل نے امریکی حکومت کو ایک انتہائی حساس انٹیلی جنس رپورٹ فراہم کی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اعلیٰ امریکی عہدیداروں کو ڈرون حملے کے ذریعے نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ رومان گوفمان نے واشنگٹن کے دورے کے دوران اس مبینہ ایرانی منصوبے سے متعلق اہم دستاویزی معلومات امریکی حکام کے حوالے کیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے کے فوری بعد امریکی سیکرٹ سروس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرد حفاظتی حصار انتہائی سخت کر دیا اور ان کی متعدد طے شدہ عوامی مصروفیات منسوخ کر دی گئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات نطنز، فردو اور جبل الفاس کی بھی کڑی نگرانی کر رہا ہے۔
تاہم وائٹ ہاؤس یا ایرانی حکام کی جانب سے اس مبینہ ڈرون منصوبے کی آزادانہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آ سکی۔











