رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 6° صاف 17° / 5°فجر 05:35ظہر 12:17عصر 15:59مغرب 17:35عشا 18:58
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب اور ذباب ایئرپورٹ سے انخلا، عدن کے دفاع پر توجہپاکستان کی برآمدات چار ماہ میں 11 ارب 37 کروڑ ڈالر، 8.8 فیصد اضافہہری پور میں فوجی حوالدار کے قتل کا اشتہاری ملزم کیماڑی سے گرفتارآئی سی سی کا 2035 تک مینز ایونٹس کا شیڈول اور میزبان وینیوز کا اعلانمسلم 500 فہرست: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مشترکہ طور پر سرفہرستایران کا ٹرمپ پر ڈرون حملے کا مبینہ منصوبہ، اسرائیل کی امریکا کو خفیہ رپورٹبلاول کا فضل الرحمان کو فون، جے یو آئی (ف) کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمتایران کا بحرین میں امریکی اڈے اور ریڈار پر ڈرون حملے کا دعویٰصوبوں کے معاملے پر جلد سیاسی اتفاق رائے ہو جائے گا: خواجہ آصفایران کی سات شرائط: نہ جنگ نہ امن کی حالت میں نہیں رہیں گے، قالیبافٹی 20 بلائنڈ ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 126 رنز سے شکست دے دیخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ

اسحاق ڈار کی ای سی او سیکرٹری جنرل سے ملاقات، آئندہ صدارت میں علاقائی تعاون کو ترجیح

اسحاق ڈار کی ای سی او سیکرٹری جنرل سے ملاقات، آئندہ صدارت میں علاقائی تعاون کو ترجیح

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی آئندہ صدارت کے دوران علاقائی تعاون، رابطوں کے فروغ اور معاشی انضمام کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھے گا۔ پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے بھی پرعزم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں 30ویں ای سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی آئندہ صدارت، علاقائی تعاون کے فروغ اور تنظیم کے مشترکہ اہداف پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان کی ای سی او صدارت کا موضوع «علاقائیت کا احیا، مضبوط اور لچکدار ای سی او» ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی صدارت کے دوران رکن ممالک کے درمیان تعاون، علاقائی روابط اور معاشی انضمام کو مزید فروغ دینے کے لیے اقدامات کرے گا۔

سیکرٹری جنرل کا خیرمقدم

ڈاکٹر اسد مجید خان نے 30ویں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے بہترین انتظامات اور مہمان نوازی پر پاکستان کی تعریف کی۔ انہوں نے پاکستان کو تنظیم کی آئندہ صدارت سنبھالنے اور 2027 میں سربراہی اجلاس کی میزبانی پر مبارکباد بھی دی۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ پاکستان کی صدارت کے دوران قریبی رابطہ کاری اور تعاون جاری رکھا جائے گا تاکہ تنظیم کے مشترکہ اہداف کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔ دونوں جانب سے علاقائی ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے لیے پہلے سے طے شدہ اقدامات پر مؤثر عملدرآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

اشتہار