رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 6° صاف 17° / 5°فجر 05:35ظہر 12:17عصر 15:59مغرب 17:35عشا 18:58
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب اور ذباب ایئرپورٹ سے انخلا، عدن کے دفاع پر توجہپاکستان کی برآمدات چار ماہ میں 11 ارب 37 کروڑ ڈالر، 8.8 فیصد اضافہہری پور میں فوجی حوالدار کے قتل کا اشتہاری ملزم کیماڑی سے گرفتارآئی سی سی کا 2035 تک مینز ایونٹس کا شیڈول اور میزبان وینیوز کا اعلانمسلم 500 فہرست: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مشترکہ طور پر سرفہرستایران کا ٹرمپ پر ڈرون حملے کا مبینہ منصوبہ، اسرائیل کی امریکا کو خفیہ رپورٹبلاول کا فضل الرحمان کو فون، جے یو آئی (ف) کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمتایران کا بحرین میں امریکی اڈے اور ریڈار پر ڈرون حملے کا دعویٰصوبوں کے معاملے پر جلد سیاسی اتفاق رائے ہو جائے گا: خواجہ آصفایران کی سات شرائط: نہ جنگ نہ امن کی حالت میں نہیں رہیں گے، قالیبافٹی 20 بلائنڈ ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 126 رنز سے شکست دے دیخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ

ای سی او وزرائے کونسل کا 30واں اجلاس اسلام آباد میں شروع، ایرانی وزیر خارجہ بھی شریک

ای سی او وزرائے کونسل کا 30واں اجلاس اسلام آباد میں شروع، ایرانی وزیر خارجہ بھی شریک
فائل فوٹو: اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کا صدر دفتر — تصویر: بشکریہ eco.int

اسلام آباد: اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے کونسل کا دو روزہ اجلاس اتوار کو اسلام آباد میں شروع ہو گیا، جس میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی دوسرے روز خصوصی شرکت کریں گے۔

ایجنڈے کے اہم نکات

اجلاس کے پہلے روز 30ویں وزرائے کونسل کے مسودہ ایجنڈے، سیکرٹری جنرل کی سالانہ رپورٹ، کونسل آف پرمننٹ ریپریزنٹیٹوز (سی پی آر) کے اجلاسوں، شعبہ جاتی وزارتی اجلاسوں اور ای سی او کے مخصوص اداروں کی رپورٹس کا جائزہ لے کر انہیں حتمی شکل دی گئی، جو دوسرے روز منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔

پیر کو متوقع منظوری کے اجلاس میں اقتصادی تعاون کے اسٹریٹجک اہداف 2035 کی منظوری بھی شامل ہے، جو ای سی او وژن 2025 کی جگہ تنظیم کا نیا فریم ورک ہوگا۔ اعلامیہ اسلام آباد کو حتمی شکل دینے، معاہدوں پر دستخط کی تقریب، آئندہ وزرائے کونسل اجلاس کی تاریخ اور مقام پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

ای سی او کے نائب وزرائے خارجہ کی اعلیٰ سطحی کمیٹی (ایچ ایل سی) کی پہلی رپورٹ پر تجاویز، تنظیم کے 2027 کے بجٹ اور ای سی او سائنس فاؤنڈیشن کے موجودہ صدر پروفیسر سید کمیل طیبی کی مزید تین سال کے لیے دوبارہ تقرری کی منظوری بھی زیرِ غور آئے گی۔

شرکا اور مہمان

دستاویز کے مطابق 30واں وزرائے کونسل اجلاس 16 نومبر 2026 کو اسلام آباد میں ہوگا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار میزبان اور موجودہ ای سی او چیئر کی حیثیت سے ابتدائی خطاب کریں گے، جبکہ 2025 کے ای سی او چیئر قازقستان کے وزیر خارجہ مختار تلیوبردی اپنا بیان دیں گے۔

ترکیے کے وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ موسی کلاک لکایا کریں گے۔ افغان وزیر خارجہ کو اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

اتوار کو رکن ممالک کے سینئر حکام کے اجلاس میں تنظیم کی مجموعی کارکردگی، علاقائی اقتصادی تعاون اور مستقبل کی حکمت عملی پر غور ہوا، جس میں سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔

اجلاس میں شریک غیرملکی وزرائے خارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوگی اور ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔ علاقائی تجارت کے فروغ، ٹرانسپورٹ اور توانائی کے شعبوں میں تعاون اور وسطی ایشیا کو عالمی منڈیوں سے منسلک کرنے کے امکانات پر گفتگو ہوگی۔

اشتہار