رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 21° / 8°فجر 05:37ظہر 12:17عصر 15:57مغرب 17:34عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
آبنائے ہرمز میں اماراتی کمپنی کے جہاز پر حملہ، ایک اہلکار لاپتا، 11 زخمیسندھ میں خون بہا تو ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے: مصطفیٰ کمالدشمن کی کارروائی پر جواب زیادہ سخت ہوگا، جغرافیائی حدود کا پابند نہیں: ایرانی فوجنجکاری کمیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے انضمام کی تیاریبحرین اور کویت پر ایرانی حملے خطرناک کشیدگی کا باعث: قطری وزارت خارجہبلاول بھٹو: گزشتہ روز کچھ زیادہ سچ بول دیا، تنقید کرنے والوں کو جوابامریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ تل ابیب پہنچ گئے، اسرائیلی فوجی قیادت سے ملاقاتبیرسٹر گوہر کا چیف جسٹس سے مطالبہ: انصاف ہوتا ہوا نظر آئے، دنیا عدالتوں کو دیکھ رہی ہےلٹن داس ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 8 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئےموبائل ایپ سے قرضوں پر شرحِ منافع میں 67 فیصد کمیبابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے: یونس خانشفقت امانت علی کا خون کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف

موبائل ایپ سے قرضوں پر شرحِ منافع میں 67 فیصد کمی

موبائل ایپ سے قرضوں پر شرحِ منافع میں 67 فیصد کمی
فائل فوٹو: ایس ای سی پی کا صدر دفتر — تصویر: بشکریہ investify.pk

کراچی: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے موبائل ایپ سے قرضوں پر شرحِ منافع میں 67 فیصد کمی کر دی ہے۔

ایس ای سی پی نے اس حوالے سے نیا سرکلر جاری کر دیا، جس کے مطابق موبائل ایپ سے قرض پر سالانہ شرحِ منافع 90 فیصد مقرر کر دی گئی ہے، اور موبائل ایپس پر شرحِ منافع کی حد 274 فیصد سے کم کی گئی ہے۔

سرکلر کے مطابق 10 ہزار روپے کے قرض پر یومیہ لاگت 24 روپے 66 پیسے ہوگی، جبکہ تمام فیسیں اور چارجز بھی قرض کی مقررہ لاگت میں شامل ہوں گے۔

شرحِ منافع میں کمی کا مقصد قرض لینے والوں کو زیادہ لاگت اور قرضوں کے بوجھ سے بچانا ہے۔

ڈیجیٹل ایپ سے 50 ہزار روپے تک کا قرض زیادہ سے زیادہ 90 دن کے لیے دیا جا سکے گا۔ قرض کی جلد ادائیگی پر صرف ان دنوں کی لاگت وصول ہوگی جن میں قرض صارف کے پاس رہا۔ مقررہ تاریخ کے بعد پہلے تین دن تاخیر کا جرمانہ وصول نہیں کیا جا سکے گا۔

موبائل ایپ سے قرض لینے والوں کی ڈیجیٹل ریپازٹری قائم کی جا رہی ہے، جس سے قرض دہندگان صارف کے پہلے سے موجود قرضوں کی جانچ کر سکیں گے۔ اس ریپازٹری کی مدد سے قرض کی ادائیگی میں مشکل کا شکار صارف کو مزید قرض دینے سے احتیاط کی جا سکے گی۔

ایس ای سی پی نے موبائل ایپ لون کمپنیوں کو 15 روز میں اپنی ایپس اور دستاویزات اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

موضوعات:
اشتہار