رسل برانڈ کا جیل سے پیغام: خود کو بے گناہ قرار دے دیا

لندن: معروف برطانوی اداکار اور کامیڈین رسل برانڈ نے جنسی زیادتی اور جنسی حملوں کے مقدمے میں سزا سنائے جانے کے بعد جیل سے اپنا پہلا پیغام جاری کرتے ہوئے خود کو بے گناہ قرار دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق رسل برانڈ کی اہلیہ لورا برانڈ نے ان کے یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں اپنے شوہر کا تحریری پیغام پڑھ کر سنایا۔ اداکار نے پیغام میں کہا کہ وہ ان جرائم کے مرتکب نہیں جن کی وجہ سے انہیں جیل بھیجا گیا، اس لیے ان کے ساتھ کچھ غیر معمولی ہو رہا ہے۔
انہوں نے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مذہبی عقائد، معافی اور ایک دوسرے کے لیے دعا کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ رسل برانڈ نے جیل کے عملے کے رویے کی تعریف کی اور مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی اہلیہ اور خاندان کی حمایت جاری رکھیں۔
واضح رہے کہ لندن کی ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ میں چار ہفتے جاری رہنے والے مقدمے میں رسل برانڈ کو جنسی زیادتی کے ایک اور جنسی حملوں کے تین الزامات میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔ عدالت نے انہیں 10 سال 6 ماہ قید کی سزا سنائی۔
دوسری جانب مزید چھ خواتین نے بھی اداکار پر مبینہ جنسی بدسلوکی کے الزامات عائد کیے ہیں۔











