عائشہ نور نے مذہبی زندگی کے لیے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بتا دی

کراچی: معروف اداکارہ عائشہ نور نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر کے مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے فیصلے کی وجہ بتا دی۔
ایک انٹرویو کے دوران عائشہ نور نے بتایا کہ ان کے گھرانے میں پہلے ہی مذہبی رجحان موجود تھا، تاہم چھوٹی بہن کے قرآن سیکھنے کے بعد انہوں نے بھی ترجمے کے ساتھ قرآن پڑھنا شروع کیا۔ قرآن پڑھتے ہوئے انہیں محسوس ہوا جیسے اللہ تعالیٰ براہِ راست ان سے مخاطب ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ زندگی کے مشکل دور میں انہیں احساس ہوا کہ وہ شوبز میں رہتے ہوئے اپنی مطلوبہ مذہبی زندگی نہیں گزار سکتیں، سو انہوں نے اللہ تعالیٰ سے آسانی کی دعا کی، جس کے بعد ان کے لیے نئے راستے کھل گئے۔
اب وہ اپنی ٹریول ایجنسی چلا رہی ہیں اور دیگر افراد کو روزگار بھی فراہم کر رہی ہیں۔
موضوعات:پاکستانی شوبز
اشتہار











