بحرین اور کویت پر ایرانی حملے خطرناک کشیدگی کا باعث: قطری وزارت خارجہ

دوحہ: قطر کی وزارت خارجہ نے ایران کی جانب سے حالیہ دنوں اور گذشتہ شب کویت اور بحرین پر کیے گئے حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے بار بار حملے صورتحال میں خطرناک کشیدگی پیدا کرنے کے مترادف ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق قطری حکومت کا کہنا ہے کہ ان حملوں سے یہ خطرہ پیدا ہو گیا ہے کہ خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے جاری سیاسی اور سفارتی کوششیں کمزور پڑ سکتی ہیں۔
وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق یہ اقدامات دونوں ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قانون سے انحراف ہیں۔
موضوعات:ایران
اشتہار











