رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 21° / 8°فجر 05:37ظہر 12:17عصر 15:57مغرب 17:34عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
آبنائے ہرمز میں اماراتی کمپنی کے جہاز پر حملہ، ایک اہلکار لاپتا، 11 زخمیسندھ میں خون بہا تو ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے: مصطفیٰ کمالدشمن کی کارروائی پر جواب زیادہ سخت ہوگا، جغرافیائی حدود کا پابند نہیں: ایرانی فوجنجکاری کمیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے انضمام کی تیاریبحرین اور کویت پر ایرانی حملے خطرناک کشیدگی کا باعث: قطری وزارت خارجہبلاول بھٹو: گزشتہ روز کچھ زیادہ سچ بول دیا، تنقید کرنے والوں کو جوابامریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ تل ابیب پہنچ گئے، اسرائیلی فوجی قیادت سے ملاقاتبیرسٹر گوہر کا چیف جسٹس سے مطالبہ: انصاف ہوتا ہوا نظر آئے، دنیا عدالتوں کو دیکھ رہی ہےلٹن داس ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 8 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئےموبائل ایپ سے قرضوں پر شرحِ منافع میں 67 فیصد کمیبابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے: یونس خانشفقت امانت علی کا خون کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف

پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم جیل منتقل

پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم جیل منتقل
فائل فوٹو: اڈیالہ جیل راولپنڈی — تصویر: بشکریہ travel-culture.com

راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنماؤں تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کو گزشتہ روز گرفتار کرنے کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا۔

تینوں رہنماؤں کو گزشتہ رات پشاور ہائیکورٹ کے مرکزی گیٹ سے حراست میں لیا گیا تھا۔

گرفتاری سے قبل ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان بار روم میں آئے اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتاری دینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد وہ نفری کے ہمراہ ہائیکورٹ کے مین گیٹ پر موجود تھے، جہاں تینوں رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا۔

گرفتاری کے وقت ایک صحافی نے ایس ایس پی آپریشنز سے سوال کیا کہ کیا آپ کے پاس تھری ایم پی او کے آرڈر موجود ہیں جس کے تحت پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان نے کہا کہ میرے پاس تھری ایم پی او آرڈر موجود ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے تینوں رہنماؤں کی ریڈیو حملہ کیس میں درخواست ضمانت خارج کر دی تھی، جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ تاہم انصاف لائرز فورم کے وکلا نے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا تھا، اس دوران تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم ہائی کورٹ بار روم میں موجود رہے۔

پی ٹی آئی رہنما عبوری ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ پہنچے، عدالت نے ان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ تاہم ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پشاور ہائیکورٹ کے مین گیٹ کے باہر موجود رہے۔

بعد ازاں وہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتاری دینے پر آمادہ کرنے کے لیے بار روم آئے اور ان سے ملاقات کی، جس کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کو حراست میں لے کر اپنے ساتھ گاڑی میں لے گئے۔

اشتہار