دشمن کی کارروائی پر جواب زیادہ سخت ہوگا، جغرافیائی حدود کا پابند نہیں: ایرانی فوج

تہران: ایرانی فوج کے سربراہ امیر حاتمی نے خطے میں امریکی فوج کی موجودگی بڑھنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دشمن دوبارہ کوئی کارروائی کرتا ہے تو اسے زیادہ سخت اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ان کے مطابق یہ جواب کسی جغرافیائی حدود کا پابند نہیں ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امیر حاتمی نے خطے میں ایک نئے طیارہ بردار بحری جہاز کی آمد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور تیاری کے لیے ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کرتے۔
اشتہار











