رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 21° / 8°فجر 05:37ظہر 12:17عصر 15:57مغرب 17:34عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
آبنائے ہرمز میں اماراتی کمپنی کے جہاز پر حملہ، ایک اہلکار لاپتا، 11 زخمیسندھ میں خون بہا تو ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے: مصطفیٰ کمالدشمن کی کارروائی پر جواب زیادہ سخت ہوگا، جغرافیائی حدود کا پابند نہیں: ایرانی فوجنجکاری کمیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے انضمام کی تیاریبحرین اور کویت پر ایرانی حملے خطرناک کشیدگی کا باعث: قطری وزارت خارجہبلاول بھٹو: گزشتہ روز کچھ زیادہ سچ بول دیا، تنقید کرنے والوں کو جوابامریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ تل ابیب پہنچ گئے، اسرائیلی فوجی قیادت سے ملاقاتبیرسٹر گوہر کا چیف جسٹس سے مطالبہ: انصاف ہوتا ہوا نظر آئے، دنیا عدالتوں کو دیکھ رہی ہےلٹن داس ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 8 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئےموبائل ایپ سے قرضوں پر شرحِ منافع میں 67 فیصد کمیبابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے: یونس خانشفقت امانت علی کا خون کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف

شفقت امانت علی کا خون کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف

شفقت امانت علی کا خون کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف
فائل فوٹو: گلوکار شفقت امانت علی — تصویر: بشکریہ 15questions.net

اسلام آباد: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے خون کے کینسر کی ایک قسم میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار رواں ماہ کی 28 تاریخ کو کراچی میں اپنے سروں کا جادو جگائیں گے، جس کے حوالے سے انہوں نے ایک پریس کانفرنس بھی کی اور اپنے کانسرٹ کی سیریز کے بارے میں بات کی۔

شفقت امانت علی نے کہا کہ انہیں اس کانسرٹ کی ریہرسل کرنے میں کافی وقت لگا کیونکہ وہ ایک انتہائی مشکل دور سے گزر رہے تھے، جس نے انہیں، ان کے خاندان اور دوستوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا، اور وہ کچھ دوستوں سے بھی یہ بات چھپا رہے تھے۔

گلوکار نے انکشاف کیا کہ انہیں ملٹیپل مائیلوما (خون کے سرطان کی ایک قسم) کی تشخیص ہوئی تھی اور یہ بہت سنگین معاملہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ان کی بون میرو بائیوپسی کی رپورٹ کلیئر آئی ہے، لیکن انہیں ابھی بھی ایک خاص عمل سے گزرنا ہے جسے اسٹیم سیل تھراپی کہتے ہیں۔

شفقت امانت علی نے کہا کہ جب تک ان کا آٹو ٹرانسپلانٹ نہیں ہو جاتا، وہ یہ ادویات لے رہے ہیں جو ایک طرح کی بہت ہلکی کیموتھراپی ہے، اور وہ ہر ہفتے اس عمل سے گزرتے ہیں، لیکن اب وہ صحت یاب ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ شفقت امانت علی نے پاکستان کے ساتھ ساتھ بالی وڈ میں بھی ہٹ گانے گائے ہیں، جن میں متوا، تیرے نینا، بن تیرے، تیری جھکی نظر اور آنکھوں کے ساگر سمیت دیگر گانے بھی شامل ہیں۔

اشتہار