خلیل الرحمان قمر کا متنازع بیان: گھر ٹوٹنے کی بنیادی ذمہ داری عورت پر

لاہور: معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے گھریلو تعلقات اور خاندانوں کے ٹوٹنے سے متعلق ایک اور متنازع بیان دے کر نئی بحث چھیڑ دی۔
خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں ایک خاتون صحافی سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا کہ گھر ٹوٹنے کی بنیادی ذمہ داری عورت پر عائد ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مرد چاہے کچھ بھی کر لے، وہ گھر نہیں توڑ سکتا، حتیٰ کہ وہ گھر کی بنیادیں کھوکھلی کرتا رہے تب بھی گھر قائم رہتا ہے۔
ڈرامہ نگار کے مطابق گھر کو بنانے یا بگاڑنے کی اصل طاقت عورت کے پاس ہوتی ہے۔
موضوعات:پاکستانی شوبز
اشتہار











