رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 7° صاف 20° / 7°فجر 05:36ظہر 12:17عصر 15:58مغرب 17:34عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی سپریم کورٹ کا کیلیفورنیا کے امپلیسٹ بائس کورسز کے خلاف درخواست سننے سے انکارایران کی ‘ڈرٹی بم’ رپورٹس کی تردید، ٹرمپ کا رپورٹ کو ‘انتہائی سنجیدگی’ سے لینے کا اعلانرانا ثنا اللہ کا دعویٰ: بلاول کا 27ویں ترمیم پر بیان نااہلی کی بنیاد بن سکتا ہےپیٹرول تین روپے سستا، 18 نومبر سے نئی قیمت 325 روپے فی لٹرکچھی: ریلوے ٹریک دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیںترکمانستان سے گوادر تک گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کا آغازمس یونیورس 2026 کے لیے 3 ہزار 150 ہیروں سے سجا تاج تیارریڈیو پاکستان حملہ کیس: تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم پشاور ہائیکورٹ کے باہر گرفتارترک فضائیہ کے کمانڈر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعلقات مستحکم کرنے کا عزمٹرمپ چین کے اہم دورے سے قبل منیلا پہنچ گئے، فلپائن میں مسلسل پانچویں روز احتجاجایمن خان اور منیب بٹ کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزازاتعراقچی کی عمانی ہم منصب بدر البوسعیدی سے ملاقات، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے خاتمے پر غور

امریکی سپریم کورٹ کا کیلیفورنیا کے امپلیسٹ بائس کورسز کے خلاف درخواست سننے سے انکار

امریکی سپریم کورٹ کا کیلیفورنیا کے امپلیسٹ بائس کورسز کے خلاف درخواست سننے سے انکار
امریکی سپریم کورٹ کا کیلیفورنیا کے امپلیسٹ بائس کورسز کے خلاف درخواست سننے سے انکار — تصویر: بشکریہ جیو نیوز

واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ نے کیلیفورنیا کے اس قاعدے کے خلاف درخواست سننے سے انکار کر دیا ہے جس کے تحت ڈاکٹروں کو ایسے امپلیسٹ بائس (لاشعوری تعصبات) کے بارے میں تعلیم حاصل کرنا ہوتی ہے جو طبی سہولیات کی فراہمی پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ یہ قاعدہ آئین کی پہلی ترمیم کی خلاف ورزی ہے۔ پیر 16 نومبر 2026 کو درخواست ایک ووٹ کی کمی سے مسترد ہو گئی۔

جسٹس کلیرنس تھامس، جسٹس سیموئل الیٹو اور جسٹس نیل گورسچ مقدمہ سننے کے حق میں تھے، تاہم اس کے لیے چار ججوں کی حمایت درکار تھی۔

کیلیفورنیا میں لائسنس یافتہ ڈاکٹروں کے لیے ہر دو سال میں کم از کم 50 گھنٹے کی مسلسل طبی تعلیم لازمی ہے۔

درخواست ماہرِ امراضِ چشم آزادہ خطیبی اور طب میں تنوع کے اقدامات کے خلاف سرگرم تنظیم ڈو نو ہارم نے دائر کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست انسٹرکٹروں کو ایک نظریاتی پیغام بیان کرنے پر مجبور کر رہی ہے، جو ان کے پہلی ترمیم کے حق کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار ڈاکٹر کے وکیل نے کہا کہ ایسی تربیت نقصان دہ پیغام دیتی ہے۔

پہلی ترمیم حکومت کو نجی افراد سے زبردستی اپنا پیغام پہنچوانے سے روکتی ہے، لیکن حکومت کی اپنی تقریر اس کے دائرے میں نہیں آتی۔ نچلی عدالتوں نے ڈاکٹر خطیبی کی درخواست خارج کرتے ہوئے ان طبی کورسز کو حکومت کی اپنی تقریر قرار دیا تھا۔

اشتہار