رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 7° صاف 20° / 7°فجر 05:36ظہر 12:17عصر 15:58مغرب 17:34عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی سپریم کورٹ کا کیلیفورنیا کے امپلیسٹ بائس کورسز کے خلاف درخواست سننے سے انکارایران کی ‘ڈرٹی بم’ رپورٹس کی تردید، ٹرمپ کا رپورٹ کو ‘انتہائی سنجیدگی’ سے لینے کا اعلانرانا ثنا اللہ کا دعویٰ: بلاول کا 27ویں ترمیم پر بیان نااہلی کی بنیاد بن سکتا ہےپیٹرول تین روپے سستا، 18 نومبر سے نئی قیمت 325 روپے فی لٹرکچھی: ریلوے ٹریک دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیںترکمانستان سے گوادر تک گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کا آغازمس یونیورس 2026 کے لیے 3 ہزار 150 ہیروں سے سجا تاج تیارریڈیو پاکستان حملہ کیس: تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم پشاور ہائیکورٹ کے باہر گرفتارترک فضائیہ کے کمانڈر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعلقات مستحکم کرنے کا عزمٹرمپ چین کے اہم دورے سے قبل منیلا پہنچ گئے، فلپائن میں مسلسل پانچویں روز احتجاجایمن خان اور منیب بٹ کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزازاتعراقچی کی عمانی ہم منصب بدر البوسعیدی سے ملاقات، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے خاتمے پر غور

مس یونیورس 2026 کے لیے 3 ہزار 150 ہیروں سے سجا تاج تیار

مس یونیورس 2026 کے لیے 3 ہزار 150 ہیروں سے سجا تاج تیار
فائل فوٹو: مس یونیورس کا نیا ہیروں سے جڑا تاج — تصویر: بشکریہ bolnews.com

پیرس: مس یونیورس مقابلے کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منتظمین نے ایک نیا اور بیش قیمت تاج متعارف کرا دیا ہے، جس میں 3 ہزار 150 ہیرے جڑے ہیں۔

دی ریڈیئنس آف این ایٹرنل لیگیسی کے نام سے تیار کردہ یہ تاج پورٹو ریکو کے علاقے پلازا لاس امریکاز میں واقع دی مس یونیورس ایکسپیرینس کے موقع پر پیش کیا گیا۔ اس کی رونمائی 24 نومبر کو ہونے والے گرینڈ فائنل سے قبل کی گئی۔

معروف جیولری ڈیزائنر جارج وِٹیلز نے پیرس کے زیورات کے ادارے میزون ڈی اور کے اشتراک سے یہ تاج تیار کیا ہے۔ 18 قیراط سفید سونے سے بنے اس تاج میں 3 ہزار 150 چمک دار تراشے ہوئے ہیرے جڑے ہیں۔

تاج کا ڈیزائن مس یونیورس کے 75 سالہ سفر کی عکاسی کرتا ہے۔ اس میں نمایاں تین ہیرے مقابلے کے ماضی، حال اور مستقبل کی علامت ہیں۔ بائیں جانب موجود ہیرا ان خواتین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے رکاوٹیں عبور کرکے اس مقابلے کی تاریخ تشکیل دی۔ دائیں جانب کا ہیرا ان خواتین کی نمائندگی کرتا ہے جو آج اپنے معاشروں میں مثبت تبدیلی کے لیے کام کر رہی ہیں، جبکہ درمیان میں نصب ہیرا آنے والی نسلوں کی علامت ہے جو اس ورثے کو آگے بڑھائیں گی۔

مس یونیورس آرگنائزیشن کے مطابق یہ تاج ان تمام خواتین کی خدمات کا اعتراف ہے جو اس مقابلے کا اعزاز حاصل کر چکی ہیں اور دنیا بھر میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

مس یونیورس کا 75 واں گرینڈ فائنل 24 نومبر کو پورٹو ریکو کے شہر سان خوان میں واقع کولیزیو ڈی پورٹو ریکو خوسے میگوئل اگرلوٹ میں منعقد ہوگا۔ اس مقابلے میں دنیا بھر سے 100 سے زائد امیدوار شرکت کر رہی ہیں، جبکہ نئی فاتح کو ہیروں سے سجا خصوصی تاج پہنایا جائے گا۔

اعتماد ڈیسک

موضوعات:
اشتہار