رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 21° / 8°فجر 05:37ظہر 12:17عصر 15:57مغرب 17:34عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
آبنائے ہرمز میں اماراتی کمپنی کے جہاز پر حملہ، ایک اہلکار لاپتا، 11 زخمیسندھ میں خون بہا تو ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے: مصطفیٰ کمالدشمن کی کارروائی پر جواب زیادہ سخت ہوگا، جغرافیائی حدود کا پابند نہیں: ایرانی فوجنجکاری کمیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے انضمام کی تیاریبحرین اور کویت پر ایرانی حملے خطرناک کشیدگی کا باعث: قطری وزارت خارجہبلاول بھٹو: گزشتہ روز کچھ زیادہ سچ بول دیا، تنقید کرنے والوں کو جوابامریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ تل ابیب پہنچ گئے، اسرائیلی فوجی قیادت سے ملاقاتبیرسٹر گوہر کا چیف جسٹس سے مطالبہ: انصاف ہوتا ہوا نظر آئے، دنیا عدالتوں کو دیکھ رہی ہےلٹن داس ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 8 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئےموبائل ایپ سے قرضوں پر شرحِ منافع میں 67 فیصد کمیبابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے: یونس خانشفقت امانت علی کا خون کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف

راولاکوٹ میں مسلح افراد کی فائرنگ، رینجرز کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ برکت علی شہید، 4 حملہ آور ہلاک

راولاکوٹ میں مسلح افراد کی فائرنگ، رینجرز کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ برکت علی شہید، 4 حملہ آور ہلاک
فائل فوٹو: راولاکوٹ شہر، آزاد کشمیر — تصویر: بشکریہ arabnews.pk

راولاکوٹ: آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان رینجرز کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ برکت علی شہید ہو گئے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 مسلح حملہ آور بھی مارے گئے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس پونچھ ریجن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق منگل کی صبح تقریباً 10 بج کر 30 منٹ پر راولاکوٹ کے علاقے متیالمیرا بس ٹرمینل کے قریب مسلح عناصر نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر شدید اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ برکت علی کے سر میں گولی لگی، جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 4 مسلح افراد ہلاک ہو گئے۔

واقعے کے بعد راولاکوٹ شہر اور اس کے گردونواح میں سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کر دیے گئے ہیں۔ صورتحال پر مکمل قابو پانے کے لیے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

حکام کے موقف کے مطابق مسلح عناصر علاقے میں تشدد اور خوف و ہراس پھیلانے اور امن و امان کی بحالی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اشتہار