رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 21° / 8°فجر 05:37ظہر 12:17عصر 15:57مغرب 17:34عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
آبنائے ہرمز میں اماراتی کمپنی کے جہاز پر حملہ، ایک اہلکار لاپتا، 11 زخمیسندھ میں خون بہا تو ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے: مصطفیٰ کمالدشمن کی کارروائی پر جواب زیادہ سخت ہوگا، جغرافیائی حدود کا پابند نہیں: ایرانی فوجنجکاری کمیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے انضمام کی تیاریبحرین اور کویت پر ایرانی حملے خطرناک کشیدگی کا باعث: قطری وزارت خارجہبلاول بھٹو: گزشتہ روز کچھ زیادہ سچ بول دیا، تنقید کرنے والوں کو جوابامریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ تل ابیب پہنچ گئے، اسرائیلی فوجی قیادت سے ملاقاتبیرسٹر گوہر کا چیف جسٹس سے مطالبہ: انصاف ہوتا ہوا نظر آئے، دنیا عدالتوں کو دیکھ رہی ہےلٹن داس ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 8 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئےموبائل ایپ سے قرضوں پر شرحِ منافع میں 67 فیصد کمیبابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے: یونس خانشفقت امانت علی کا خون کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف

بلاول بھٹو: گزشتہ روز کچھ زیادہ سچ بول دیا، تنقید کرنے والوں کو جواب

بلاول بھٹو: گزشتہ روز کچھ زیادہ سچ بول دیا، تنقید کرنے والوں کو جواب
فائل فوٹو: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری — تصویر: بشکریہ nukta.com

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے حالیہ بیان پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ روز کچھ زیادہ سچ بول دیا، جو اب بعض لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہا۔

خصوصی گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کے سچ کہنے کے بعد بعض لوگوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب ان سے بھی لڑنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور نظام کا بوجھ اٹھانا ان کی سیاست کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں، لیکن انہیں بھی اتنے اختیارات ملنے چاہئیں کہ وہ مؤثر انداز میں فیصلے کر سکیں۔

ان کا سوال تھا کہ کیا وزیراعظم کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بھی زیادہ اختیار حاصل نہیں ہونا چاہیے؟ کیا چیئرمین پی سی بی یہ کہہ سکتا ہے کہ نظام ناکام ہو چکا ہے؟

اشتہار