لیجنڈری اداکار شفیع محمد شاہ کی 19ویں برسی

کراچی: پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ اور منفرد اداکاری کے مالک، لیجنڈری اداکار شفیع محمد شاہ کی 19ویں برسی بھی گزر گئی۔
1949 میں سندھ کے شہر کنڈیارو میں جنم لینے والے شفیع محمد شاہ نے ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا، اور پھر پی ٹی وی کی اسکرین پر اپنی جاندار اداکاری اور بارعب آواز سے انمٹ نقوش چھوڑے۔
چاند گرہن، آنچ، ماروی اور جانگلوس جیسے لازوال ڈراموں میں ان کی اداکاری آج بھی فن کے طالب علموں کے لیے مشعل راہ ہے۔ شفیع محمد شاہ کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہ حسنِ کارکردگی بھی دیا گیا۔
17 نومبر 2007 کو کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتے ہوئے وہ اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ شفیع محمد شاہ آج ہمارے درمیان موجود نہیں، مگر ان کی لازوال اداکاری اور سحر انگیز آواز ہمیشہ گونجتی رہے گی۔
موضوعات:پاکستانی شوبز
اشتہار











