رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 7° صاف 20° / 7°فجر 05:36ظہر 12:17عصر 15:58مغرب 17:34عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی سپریم کورٹ کا کیلیفورنیا کے امپلیسٹ بائس کورسز کے خلاف درخواست سننے سے انکارایران کی ‘ڈرٹی بم’ رپورٹس کی تردید، ٹرمپ کا رپورٹ کو ‘انتہائی سنجیدگی’ سے لینے کا اعلانرانا ثنا اللہ کا دعویٰ: بلاول کا 27ویں ترمیم پر بیان نااہلی کی بنیاد بن سکتا ہےپیٹرول تین روپے سستا، 18 نومبر سے نئی قیمت 325 روپے فی لٹرکچھی: ریلوے ٹریک دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیںترکمانستان سے گوادر تک گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کا آغازمس یونیورس 2026 کے لیے 3 ہزار 150 ہیروں سے سجا تاج تیارریڈیو پاکستان حملہ کیس: تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم پشاور ہائیکورٹ کے باہر گرفتارترک فضائیہ کے کمانڈر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعلقات مستحکم کرنے کا عزمٹرمپ چین کے اہم دورے سے قبل منیلا پہنچ گئے، فلپائن میں مسلسل پانچویں روز احتجاجایمن خان اور منیب بٹ کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزازاتعراقچی کی عمانی ہم منصب بدر البوسعیدی سے ملاقات، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے خاتمے پر غور

درپن، شباب کیرانوی، اقبال حسن، نیئر سلطانہ اور اسماعیل شاہ کی برسیوں پر خراج عقیدت

درپن، شباب کیرانوی، اقبال حسن، نیئر سلطانہ اور اسماعیل شاہ کی برسیوں پر خراج عقیدت
فائل فوٹو: اداکار اقبال حسن — تصویر: بشکریہ www.flickr.com

کراچی: آل پاکستان پرنس وحیدی کلب کے روح رواں محمد اسلم کشمیری، محمد ناصر حسنین، صالح محمد بھٹی، محمد اسلم مراد، احمد شاہ باپو مٹھائی، ولی محمد، مصباح عظیم صدیقی اور محمد سلیم مراد کے ٹو نے مشترکہ تعزیتی پیغام میں نامور سینئر فنکار درپن کی 46ویں، ہدایتکار شباب کیرانوی کی 44ویں، اداکار اقبال حسن کی 42ویں، اداکارہ نیئر سلطانہ کی 34ویں اور اداکار اسماعیل شاہ کی 34ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

کلب کے رہنماؤں کے مطابق درپن نے فلمی دنیا کو ساتھی، قیدی، اج دی تازہ خبر، گلفام، یہودی کی لڑکی، پائل کی جھنکار، سہیلی اور دیدار جیسی یادگار فلمیں دیں، جن کے ذریعے انہوں نے فلمی شائقین کے دلوں میں جگہ بنائی۔

ہدایتکار شباب کیرانوی نے اردو فلمی صنعت کو میرا نام ہے محبت اور تم ہی ہو محبوب میرے جیسی خوبصورت فلمیں دیں۔

اقبال حسن کی فنی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے خانزادہ، عشق میراناں، یار مستانے، جیل دا بادشاہ، بدلے گی دنیا، ساتھی، شیر خان، جگا تے شیرا، دو نشان، جرم تے انصاف اور وحشی جٹ سمیت متعدد فلموں میں نمایاں کردار ادا کر کے شائقین سے داد حاصل کی۔

اداکارہ نیئر سلطانہ نے تین پھول، ثریا، اولاد، مہتاب، بہشت، ماضی حال مستقبل اور اپنے ہوئے پرائے جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور ملکہ جذبات کا خطاب حاصل کیا۔

مشترکہ پیغام میں اداکار اسماعیل شاہ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ان کے مطابق انہوں نے سونے کی تلاش، باغی قیدی، عجب خان، دلاری، ناچے ناگن، لو اِن نیپال، تحفہ، تلاش اور برداشت سمیت متعدد فلموں میں کام کیا، جب کہ اپنے پہلے ڈرامے ریگ بان شاہین میں بھی عمدہ کردار ادا کیا۔

پیغام کے اختتام پر درپن، شباب کیرانوی، اقبال حسن، نیئر سلطانہ اور اسماعیل شاہ کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

اشتہار