ٹیکساس میں دنیا کی سب سے بڑی عمارت بنانے کا ایلون مسک کا منصوبہ

آسٹن: امریکی ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے امریکی ریاست ٹیکساس میں دنیا کے سب سے بڑے صنعتی کمپلیکس کی تعمیر کا حیران کن منصوبہ پیش کر دیا ہے، جس پر مجموعی طور پر ایک سو انیس ارب ڈالر تک سرمایہ کاری متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہیوسٹن کے قریب دس کروڑ مربع فٹ رقبے پر پھیلے اس عظیم الشان منصوبے میں مصنوعی ذہانت، جدید سیمی کنڈکٹرز، خودکار گاڑیوں اور انسان نما روبوٹس کے پرزے تیار کیے جائیں گے۔
منصوبے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی مرحلے میں سولہ ارب اسی کروڑ ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔ تکمیل کے بعد یہ کمپلیکس دنیا کی سب سے بڑی عمارت بن جائے گا۔
ٹیکنالوجی ماہرین نے اس اقدام کو عالمی چپ سازی کی صنعت میں امریکا کو خود کفیل بنانے کی جانب بڑا قدم قرار دیا ہے۔
اشتہار











