رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 21° / 8°فجر 05:37ظہر 12:17عصر 15:57مغرب 17:34عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
آبنائے ہرمز میں اماراتی کمپنی کے جہاز پر حملہ، ایک اہلکار لاپتا، 11 زخمیسندھ میں خون بہا تو ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے: مصطفیٰ کمالدشمن کی کارروائی پر جواب زیادہ سخت ہوگا، جغرافیائی حدود کا پابند نہیں: ایرانی فوجنجکاری کمیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے انضمام کی تیاریبحرین اور کویت پر ایرانی حملے خطرناک کشیدگی کا باعث: قطری وزارت خارجہبلاول بھٹو: گزشتہ روز کچھ زیادہ سچ بول دیا، تنقید کرنے والوں کو جوابامریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ تل ابیب پہنچ گئے، اسرائیلی فوجی قیادت سے ملاقاتبیرسٹر گوہر کا چیف جسٹس سے مطالبہ: انصاف ہوتا ہوا نظر آئے، دنیا عدالتوں کو دیکھ رہی ہےلٹن داس ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 8 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئےموبائل ایپ سے قرضوں پر شرحِ منافع میں 67 فیصد کمیبابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے: یونس خانشفقت امانت علی کا خون کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف

لٹن داس ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 8 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئے

لٹن داس ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 8 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئے
فائل فوٹو: لٹن داس ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 8 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئے — تصویر: بشکریہ cricbuzz.com

جوہانسبرگ: بنگلادیش کے وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ انہوں نے جوہانسبرگ ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف ایک اننگز میں 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا، اور اس کے ساتھ ہی ٹیسٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ شکار کرنے والے وکٹ کیپر بن گئے۔

لٹن داس نے یہ اعزاز چوتھے روز جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا کو اسٹمپ آؤٹ کر کے حاصل کیا۔ اس سے قبل ایک اننگز میں 7، 7 شکار کرنے کا ریکارڈ پانچ وکٹ کیپرز وسیم باری، باب ٹیلر، آین اسمتھ، رڈلی جیکبز اور جوشوا ڈا سلوا کے پاس مشترکہ طور پر تھا۔ جوشوا ڈا سلوا نے یہ کارنامہ 2023 میں انجام دیا تھا۔

لٹن داس نے اس میچ میں ایک اور منفرد اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ انہوں نے بنگلادیش کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری اسکور کی، جبکہ جنوبی افریقا کی اننگز میں 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں حصہ لیا۔ اس طرح وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اننگز میں سنچری بنانے اور 8 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئے۔

اس سے قبل ڈینس لنزے نے 1966 اور اے بی ڈی ویلیئرز نے 2013 میں جوہانسبرگ ہی میں سنچری کے ساتھ ایک اننگز میں 6 شکار کیے تھے۔

لٹن داس نے تیسرے روز کے اختتام تک ایڈن مارکرم، زبیر حمزہ، مائیکل بریٹزکے، ویان ملڈر، مارکو یانسن اور سائمن ہارمر کے کیچز پکڑے تھے، جبکہ چوتھے روز ریان رکلٹن اور کگیسو ربادا کو اسٹمپ آؤٹ کر کے اپنے شکاروں کی تعداد 8 تک پہنچا دی۔

موضوعات:
اشتہار