رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 7° صاف 20° / 7°فجر 05:36ظہر 12:17عصر 15:58مغرب 17:34عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی سپریم کورٹ کا کیلیفورنیا کے امپلیسٹ بائس کورسز کے خلاف درخواست سننے سے انکارایران کی ‘ڈرٹی بم’ رپورٹس کی تردید، ٹرمپ کا رپورٹ کو ‘انتہائی سنجیدگی’ سے لینے کا اعلانرانا ثنا اللہ کا دعویٰ: بلاول کا 27ویں ترمیم پر بیان نااہلی کی بنیاد بن سکتا ہےپیٹرول تین روپے سستا، 18 نومبر سے نئی قیمت 325 روپے فی لٹرکچھی: ریلوے ٹریک دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیںترکمانستان سے گوادر تک گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کا آغازمس یونیورس 2026 کے لیے 3 ہزار 150 ہیروں سے سجا تاج تیارریڈیو پاکستان حملہ کیس: تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم پشاور ہائیکورٹ کے باہر گرفتارترک فضائیہ کے کمانڈر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعلقات مستحکم کرنے کا عزمٹرمپ چین کے اہم دورے سے قبل منیلا پہنچ گئے، فلپائن میں مسلسل پانچویں روز احتجاجایمن خان اور منیب بٹ کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزازاتعراقچی کی عمانی ہم منصب بدر البوسعیدی سے ملاقات، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے خاتمے پر غور
مارکیٹ
KSE-100177,518▼0.37%KMI-30254,386▼0.51%ڈالر276.56روپےیورو304.38روپےپاؤنڈ364.73روپےریال73.75روپےدرہم75.30روپےسونا فی تولہ397,763روپےسونا3,835$/اونسچاندی47.10$/اونسبٹ کوائن64,761$▼0.29%

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ: بجلی فی یونٹ ایک روپے 34 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ: بجلی فی یونٹ ایک روپے 34 پیسے مہنگی ہونے کا امکان
فائل فوٹو: نیپرا کی عمارت — تصویر: بشکریہ thenews.com.pk

اسلام آباد: ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 34 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، جو بعد میں جاری کیا جائے گا۔ آئندہ 3 ماہ کے لیے فی یونٹ بجلی کتنی مہنگی ہوگی، یہ نیپرا تعین کرے گا۔

سماعت چیئرمین نیپرا وسیم مختار چوہدری کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوئی۔ بجلی مہنگی کرنے کے لیے ڈسکوز نے نیپرا میں درخواست جمع کرائی تھی، جس میں بجلی صارفین سے 23 ارب 33 کروڑ روپے کی وصولی مانگی گئی ہے۔

یہ اضافہ کراچی سمیت ملک بھر کے لیے فی یونٹ ایک روپے 34 پیسے بنتا ہے، اور اس کا اطلاق دسمبر 2026 سے فروری 2027 کے لیے ہوگا۔ درخواست سال 2026 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں جمع کرائی گئی تھی۔

کیپیسٹی چارجز کی مد میں 38 ارب 92 کروڑ روپے وصولی کی درخواست کی گئی۔ آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں 5 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ روپے اضافہ مانگا گیا۔ جولائی تا ستمبر 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا۔

موضوعات:
اشتہار