رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 21° / 8°فجر 05:37ظہر 12:17عصر 15:57مغرب 17:34عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
آبنائے ہرمز میں اماراتی کمپنی کے جہاز پر حملہ، ایک اہلکار لاپتا، 11 زخمیسندھ میں خون بہا تو ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے: مصطفیٰ کمالدشمن کی کارروائی پر جواب زیادہ سخت ہوگا، جغرافیائی حدود کا پابند نہیں: ایرانی فوجنجکاری کمیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے انضمام کی تیاریبحرین اور کویت پر ایرانی حملے خطرناک کشیدگی کا باعث: قطری وزارت خارجہبلاول بھٹو: گزشتہ روز کچھ زیادہ سچ بول دیا، تنقید کرنے والوں کو جوابامریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ تل ابیب پہنچ گئے، اسرائیلی فوجی قیادت سے ملاقاتبیرسٹر گوہر کا چیف جسٹس سے مطالبہ: انصاف ہوتا ہوا نظر آئے، دنیا عدالتوں کو دیکھ رہی ہےلٹن داس ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 8 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئےموبائل ایپ سے قرضوں پر شرحِ منافع میں 67 فیصد کمیبابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے: یونس خانشفقت امانت علی کا خون کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف

نجکاری کمیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے انضمام کی تیاری

نجکاری کمیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے انضمام کی تیاری
فائل فوٹو: وزیراعظم شہباز شریف کا نجکاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر اجلاس — تصویر: بشکریہ arabnews.pk

اسلام آباد: ترقیاتی منصوبوں کی فنڈنگ میں تیزی لانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف متحرک ہو گئے ہیں۔ نجکاری کمیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کو ضم کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ سرمایہ کاروں کے لیے ون ونڈو نظام قائم ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نئے بجٹ میں ترقیاتی بجٹ کا حجم بڑھانے اور منصوبوں کی فنڈنگ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے متحرک ہوئے ہیں۔ حکومت نے دونوں اداروں کو یکجا کرنے کے لیے قانون سازی تیز کر دی ہے۔

حکام کے مطابق پرائیویٹائزیشن کمیشن ترمیمی بل 2026 گزشتہ ماہ قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، جس کا مقصد دونوں اداروں کو ایک ہی کمیشن کے تحت لانا ہے۔

مسودہ قانون کے مطابق اب تک سرمایہ کاروں کو دو الگ بورڈز، منظوریوں اور مشیران سے رجوع کرنا پڑتا تھا، تاہم انضمام کے بعد ایک بورڈ، ایک منظوری کا فریم ورک اور ون ونڈو نظام قائم ہوگا۔

نجکاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تمام معاملات ایک ہی بورڈ کے تحت انجام پائیں گے، جبکہ جاری منصوبے، معاہدے اور فنڈز بغیر کسی رکاوٹ نئے کمیشن کو منتقل ہوں گے۔

مسودے کے مطابق ترمیمی بل سے وفاقی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ فریم ورک مزید مؤثر اور مضبوط ہوگا، ترقیاتی منصوبوں میں نجی سرمایہ کاری کی پیچیدگیاں کم ہوں گی، اور منصوبوں کی تیاری، فزیبلٹی اور فنڈنگ کے مراحل تیز ہو سکیں گے۔

عوامی فلاح کے منصوبوں میں تاخیر کی وجوہات ختم کرنے، بروقت تکمیل اور بہتر عوامی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی، جبکہ نئے منصوبوں سے تعمیراتی اور آپریشنل شعبوں میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

نجی شراکت داروں کو معاہدوں میں طے شدہ کارکردگی کے معیار پورے کرنا ہوں گے۔

موضوعات:
اشتہار