رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 21° / 8°فجر 05:37ظہر 12:17عصر 15:57مغرب 17:34عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
آبنائے ہرمز میں اماراتی کمپنی کے جہاز پر حملہ، ایک اہلکار لاپتا، 11 زخمیسندھ میں خون بہا تو ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے: مصطفیٰ کمالدشمن کی کارروائی پر جواب زیادہ سخت ہوگا، جغرافیائی حدود کا پابند نہیں: ایرانی فوجنجکاری کمیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے انضمام کی تیاریبحرین اور کویت پر ایرانی حملے خطرناک کشیدگی کا باعث: قطری وزارت خارجہبلاول بھٹو: گزشتہ روز کچھ زیادہ سچ بول دیا، تنقید کرنے والوں کو جوابامریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ تل ابیب پہنچ گئے، اسرائیلی فوجی قیادت سے ملاقاتبیرسٹر گوہر کا چیف جسٹس سے مطالبہ: انصاف ہوتا ہوا نظر آئے، دنیا عدالتوں کو دیکھ رہی ہےلٹن داس ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 8 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئےموبائل ایپ سے قرضوں پر شرحِ منافع میں 67 فیصد کمیبابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے: یونس خانشفقت امانت علی کا خون کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف

ٹرمپ سمیت اہم شخصیات کے قتل کی سازش: آصف مرچنٹ کو 330 ماہ قید

ٹرمپ سمیت اہم شخصیات کے قتل کی سازش: آصف مرچنٹ کو 330 ماہ قید
فائل فوٹو: فائل فوٹو: Exterior of the federal courthouse in Brooklyn, where the case was tried — تصویر: بشکریہ nyed.uscourts.gov

واشنگٹن: امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت اہم سیاسی شخصیات کو قتل کرنے کی مبینہ سازش کے الزام میں گرفتار پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 330 ماہ (تقریباً ساڑھے 27 سال) قید کی سزا سنا دی گئی۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق 48 سالہ آصف مرچنٹ کو نیویارک کے علاقے بروکلین کی وفاقی عدالت میں امریکی ڈسٹرکٹ جج ایرک آر کومیتی نے سزا سنائی۔ آصف مرچنٹ پر عالمی سطح پر دہشت گردی اور معاوضے کے عوض قتل کا جرم ثابت ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹارنی جنرل ٹاڈ بلانچ نے آصف مرچنٹ کو ایرانی ایجنٹ قرار دیا، تاہم آصف مرچنٹ نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو مسترد کیا تھا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آصف مرچنٹ نے 2024 میں ایران کی ہدایت پر اہم امریکی شخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی۔ ایرانی فوج کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے آصف مرچنٹ کو امریکا بھیجا گیا تھا۔

واضح رہے کہ آصف مرچنٹ پر امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش اور امریکا میں دہشت گردی کی کوشش کے الزامات تھے۔ انہیں 15 جولائی کو امریکی ریاست ٹیکساس میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق آصف مرچنٹ نے امریکی ہٹ مین کو دینے کے لیے 5 ہزار ڈالر پاکستان سے منگوائے تھے۔

آصف مرچنٹ کراچی کے شہری ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کراچی میں ان کا اب تک کوئی کرمنل ریکارڈ سامنے نہیں آیا اور نہ ہی پاکستان میں کسی جرم میں ملوث ہونے کا پتا چلا ہے۔

امریکا نے پاکستان سے آصف مرچنٹ سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

اشتہار