رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 7° صاف 20° / 7°فجر 05:36ظہر 12:17عصر 15:58مغرب 17:34عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی سپریم کورٹ کا کیلیفورنیا کے امپلیسٹ بائس کورسز کے خلاف درخواست سننے سے انکارایران کی ‘ڈرٹی بم’ رپورٹس کی تردید، ٹرمپ کا رپورٹ کو ‘انتہائی سنجیدگی’ سے لینے کا اعلانرانا ثنا اللہ کا دعویٰ: بلاول کا 27ویں ترمیم پر بیان نااہلی کی بنیاد بن سکتا ہےپیٹرول تین روپے سستا، 18 نومبر سے نئی قیمت 325 روپے فی لٹرکچھی: ریلوے ٹریک دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیںترکمانستان سے گوادر تک گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کا آغازمس یونیورس 2026 کے لیے 3 ہزار 150 ہیروں سے سجا تاج تیارریڈیو پاکستان حملہ کیس: تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم پشاور ہائیکورٹ کے باہر گرفتارترک فضائیہ کے کمانڈر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعلقات مستحکم کرنے کا عزمٹرمپ چین کے اہم دورے سے قبل منیلا پہنچ گئے، فلپائن میں مسلسل پانچویں روز احتجاجایمن خان اور منیب بٹ کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزازاتعراقچی کی عمانی ہم منصب بدر البوسعیدی سے ملاقات، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے خاتمے پر غور

ترکمانستان سے گوادر تک گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کا آغاز

ترکمانستان سے گوادر تک گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کا آغاز
فائل فوٹو: گوادر بندرگاہ — تصویر: بشکریہ britannica.com

اسلام آباد: پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے اور علاقائی رابطوں کو فروغ دینے کی جانب ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ترکمانستان سے گوادر تک گیس پائپ لائن بچھانے کے میگا منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان کے سرکاری ادارے انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز (ISGS) اور سعودی عرب کی معروف کمپنی ڈیلٹا انرجی سعودی کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط ہو گئے ہیں۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق اس مجوزہ منصوبے پر 25 سے 30 ارب ڈالر کی بھاری سرمایہ کاری کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ تقریب میں ایس آئی ایف سی اور پیٹرولیم ڈویژن کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔

یہ گیس پائپ لائن ترکمانستان سے شروع ہو کر افغانستان کے راستے چمن کے قریب پاکستان میں داخل ہوگی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں سے گزرتی ہوئی گوادر تک پہنچے گی۔

منصوبے کے تحت گوادر میں ایک جدید ایل این جی (LNG) ٹرمینل بھی قائم کیا جائے گا، جبکہ اگلے مرحلے میں اس پائپ لائن کو ملک کے دیگر حصوں اور عالمی منڈیوں تک توسیع دی جائے گی۔

دونوں فریقین نے منصوبے کی تکنیکی اور معاشی فزیبلٹی کا مشترکہ جائزہ لینے پر اتفاق کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کے ماتحت ادارے آئی ایس جی ایس اور ڈیلٹا انٹرنیشنل گروپ کی ذیلی کمپنی ڈیلٹا انرجی سعودی کے اس اشتراک کا بنیادی مقصد پاکستان کی توانائی کی سلامتی کو مضبوط بنانا، گیس کی سپلائی کے ذرائع کو متنوع کرنا اور خطے میں معاشی و تجارتی رابطوں کو نئی وسعت دینا ہے۔

اشتہار