رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 21° / 8°فجر 05:37ظہر 12:17عصر 15:57مغرب 17:34عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
آبنائے ہرمز میں اماراتی کمپنی کے جہاز پر حملہ، ایک اہلکار لاپتا، 11 زخمیسندھ میں خون بہا تو ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے: مصطفیٰ کمالدشمن کی کارروائی پر جواب زیادہ سخت ہوگا، جغرافیائی حدود کا پابند نہیں: ایرانی فوجنجکاری کمیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے انضمام کی تیاریبحرین اور کویت پر ایرانی حملے خطرناک کشیدگی کا باعث: قطری وزارت خارجہبلاول بھٹو: گزشتہ روز کچھ زیادہ سچ بول دیا، تنقید کرنے والوں کو جوابامریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ تل ابیب پہنچ گئے، اسرائیلی فوجی قیادت سے ملاقاتبیرسٹر گوہر کا چیف جسٹس سے مطالبہ: انصاف ہوتا ہوا نظر آئے، دنیا عدالتوں کو دیکھ رہی ہےلٹن داس ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 8 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئےموبائل ایپ سے قرضوں پر شرحِ منافع میں 67 فیصد کمیبابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے: یونس خانشفقت امانت علی کا خون کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف

صوبے عوام کی خواہش پر بنا دیے جائیں، صوبوں پر خون بہانے کی بات سمجھ سے بالاتر: تارڑ

صوبے عوام کی خواہش پر بنا دیے جائیں، صوبوں پر خون بہانے کی بات سمجھ سے بالاتر: تارڑ
فائل فوٹو: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ — تصویر: بشکریہ www.moib.gov.pk

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اگر صوبے چاہتے ہیں تو بنا دیے جائیں۔ صوبوں کے معاملے پر خون تک بہا دینے کی بات سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں گڈ گورننس کے حوالے سے بحث جاری ہے اور عوام اچھی اور بہترین حکومت چاہتے ہیں۔ اچھی گورننس، عوام کو سہولیات کی فراہمی اور عوام کے سامنے جوابدہ حکومت عوام کی بنیادی ضرورت اور حقیقی مسئلہ ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ آپ اور ہم سب کئی دہائیوں سے اس نظام کا حصہ ہیں، اس لیے آج ہم خود کو اس نظام کی کمزوریوں اور خامیوں سے الگ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کی آڑ میں احتساب سے مبرا ہونے کی بات کو عوام اور قانون دونوں مسترد کرتے ہیں، اور اس کی کوئی گنجائش نہیں۔

تارڑ نے کہا کہ نیب کی اصلاحات بھی خود کی گئیں اور اب اسی ادارے کو موردِ الزام ٹھہرانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ ان کے مطابق صوبوں کے حوالے سے بحث کو روکا نہیں جا سکتا، یہ جمہوری اور قانونی تقاضا ہے کہ یہ بحث جاری رہنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم خود کو سسٹم کی کمزوریوں سے دور نہیں رکھ سکتے، گڈ گورننس اور اصلاحات تمام حکومتوں کا ایجنڈا ہے۔

موضوعات:
اشتہار