پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا آپشنل ٹریننگ سیشن، دوسرا ٹیسٹ 17 نومبر سے راولپنڈی میں

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے اتوار کے روز آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔
اسلام آباد کلب میں ہونے والے دو گھنٹے کے ٹریننگ سیشن میں اسکواڈ کے 12 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ بلے بازوں نے کوچز کی نگرانی میں نیٹس میں بیٹنگ کی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 17 سے 21 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا تھا۔
موضوعات:پاکستان کرکٹ ٹیم
اشتہار











