رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 6° صاف 17° / 5°فجر 05:35ظہر 12:17عصر 15:59مغرب 17:35عشا 18:58
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب اور ذباب ایئرپورٹ سے انخلا، عدن کے دفاع پر توجہپاکستان کی برآمدات چار ماہ میں 11 ارب 37 کروڑ ڈالر، 8.8 فیصد اضافہہری پور میں فوجی حوالدار کے قتل کا اشتہاری ملزم کیماڑی سے گرفتارآئی سی سی کا 2035 تک مینز ایونٹس کا شیڈول اور میزبان وینیوز کا اعلانمسلم 500 فہرست: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مشترکہ طور پر سرفہرستایران کا ٹرمپ پر ڈرون حملے کا مبینہ منصوبہ، اسرائیل کی امریکا کو خفیہ رپورٹبلاول کا فضل الرحمان کو فون، جے یو آئی (ف) کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمتایران کا بحرین میں امریکی اڈے اور ریڈار پر ڈرون حملے کا دعویٰصوبوں کے معاملے پر جلد سیاسی اتفاق رائے ہو جائے گا: خواجہ آصفایران کی سات شرائط: نہ جنگ نہ امن کی حالت میں نہیں رہیں گے، قالیبافٹی 20 بلائنڈ ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 126 رنز سے شکست دے دیخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ

طیب اکرام کا نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم کو ایف آئی ایچ ہائی پرفارمنس سینٹر بنانے کا اعلان

طیب اکرام کا نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم کو ایف آئی ایچ ہائی پرفارمنس سینٹر بنانے کا اعلان
فائل فوٹو: نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم، اسلام آباد — تصویر: بشکریہ khilari.com.pk

اسلام آباد: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرام نے اپنے دورہ اسلام آباد کے دوران نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم کو ایف آئی ایچ ہائی پرفارمنس سینٹر کے طور پر ترقی دینے کے منصوبے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

جاری اعلامیے کے مطابق یہ اہم اقدام پاکستان میں قومی کھیل ہاکی کی بحالی کے لیے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے پختہ عزم کا عکاس ہے۔

سہولیات اور اہداف

اس منصوبے کے تحت کھلاڑیوں کو جدید تربیتی انفراسٹرکچر، عالمی معیار کی کوچنگ، اسپورٹس سائنس، فزیکل فٹنس اور ایلیٹ کھلاڑیوں کی تیاری جیسی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مجوزہ ہائی پرفارمنس سینٹر ملک بھر سے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو نکھارنے، قومی ٹیموں کو مضبوط بنانے اور پاکستان میں طویل مدتی بنیادوں پر ہاکی کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے کلیدی پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اس تاریخی پیش رفت پر صدر ایف آئی ایچ طیب اکرام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یہ اقدام عالمی ہاکی میں پاکستان کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

اشتہار