رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 6° صاف 17° / 5°فجر 05:35ظہر 12:17عصر 15:59مغرب 17:35عشا 18:58
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب اور ذباب ایئرپورٹ سے انخلا، عدن کے دفاع پر توجہپاکستان کی برآمدات چار ماہ میں 11 ارب 37 کروڑ ڈالر، 8.8 فیصد اضافہہری پور میں فوجی حوالدار کے قتل کا اشتہاری ملزم کیماڑی سے گرفتارآئی سی سی کا 2035 تک مینز ایونٹس کا شیڈول اور میزبان وینیوز کا اعلانمسلم 500 فہرست: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مشترکہ طور پر سرفہرستایران کا ٹرمپ پر ڈرون حملے کا مبینہ منصوبہ، اسرائیل کی امریکا کو خفیہ رپورٹبلاول کا فضل الرحمان کو فون، جے یو آئی (ف) کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمتایران کا بحرین میں امریکی اڈے اور ریڈار پر ڈرون حملے کا دعویٰصوبوں کے معاملے پر جلد سیاسی اتفاق رائے ہو جائے گا: خواجہ آصفایران کی سات شرائط: نہ جنگ نہ امن کی حالت میں نہیں رہیں گے، قالیبافٹی 20 بلائنڈ ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 126 رنز سے شکست دے دیخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: بھارتی کھلاڑیوں کے جارحانہ جشن پر کڑی تنقید

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: بھارتی کھلاڑیوں کے جارحانہ جشن پر کڑی تنقید
فائل فوٹو: انڈر 19 ایشیا کپ فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کا جشن — تصویر: بشکریہ arabnews.pk

مسقط: انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کے خلاف جیت کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے جارحانہ جشن اور نامناسب اشاروں پر کرکٹ حلقوں میں کڑی تنقید کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایشیا کپ کی فتح کا جشن انتہائی نامناسب انداز میں منایا۔ بھارتی میڈیا نے بھی اس جشن کو جارحانہ قرار دیا، جبکہ سوشل میڈیا پر اسے اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی کہا گیا۔

پاکستان کے خلاف جیت کے بعد بھارتی کرکٹرز آپے سے باہر ہو گئے، گالیاں دیتے رہے اور نامناسب اشارے کرتے رہے۔ بھارت کے خلاف لیگ میچ کے سنچری میکر حمزہ ظہور کے سامنے آ کر بھی بھارتی کرکٹرز نے نامناسب رویہ اختیار کیا۔

بھارتی میڈیا نے اس واقعے کی ویڈیوز اور کھلاڑیوں کے طرزِ عمل کو رپورٹ کیا۔ بھارتی کھلاڑیوں کے نامناسب اشاروں پر سوالات بھی اٹھنے لگے ہیں۔

میدان میں بھارتی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف کو کھلاڑیوں کو روکنے اور صورتحال قابو میں لانے کی کوشش کرتے بھی دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر تنقید کی اور سوال اٹھایا کہ کامیابی کے جشن میں کھیل کے احترام اور اخلاقیات کو کیوں نظرانداز کیا گیا۔

ایک وکٹ سے کامیابی کے بعد میدان میں ہونے والے ان واقعات کو کھیل کے اخلاقی تقاضوں کے منافی قرار دیا جا رہا ہے۔

موضوعات:
اشتہار