نائیجیریا: پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

نائیجیریا: نائیجیریا میں جاری 13ویں پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو بھی شکست دے دی ہے۔
پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں بھارت کو 4.5 کے مقابلے میں 7 گول سے ہرایا۔
پاکستانی پولو ٹیم نے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں ایران کو 6 کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دی تھی۔
پاکستانی ٹیم نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر کے کوالیفائرز میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔
نائیجیریا میں جاری اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ساتھ ایران، بھارت اور میزبان نائیجیریا کی ٹیمیں شریک ہیں۔ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
اشتہار











