پاکستان اور سری لنکا کا دوسرا ٹیسٹ 17 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا

راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 17 نومبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔
دونوں ٹیموں نے ہفتے کو آرام کیا، جبکہ آج اتوار کو ٹریننگ سیشن ہوگا۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 17 نومبر سے دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل ہوں گی۔
یاد رہے کہ دوسرا ٹیسٹ لاہور میں کھیلا جانا تھا، تاہم موسم کی خرابی کے باعث اسے راولپنڈی منتقل کیا گیا۔ راولپنڈی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔
اشتہار











