ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: نیدرلینڈز کے ہاتھوں پاکستان ویمن ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست

دبئی: آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پاکستان ویمن ٹیم کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست ہو گئی۔
پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 126 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی جانب سے گل فیروزہ 23 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
نیدرلینڈز نے 127 رنز کا ہدف 14.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
قومی ٹیم کی جانب سے طوبہ حسن ہی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کر سکیں۔
پاکستان ویمن ٹیم نے ایونٹ میں اب تک بنگلا دیش اور تھائی لینڈ کے خلاف فتح حاصل کی ہے۔
موضوعات:پاکستان کرکٹ ٹیم
اشتہار











