ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی کارکردگی پر اطمینان

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، پاکستان نے خراب روشنی میں بھی بیٹنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔ ثاقب خان نے ڈیبیو پر جس طرح پرفارم کیا، اس سے بہتر کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ غازی غوری نے وکٹ کے پیچھے اچھے کیچز پکڑے۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کنڈیشنز پر مبنی ہوتی ہے۔ بابر اعظم کا رواں سال ٹیسٹ میں اوسط 50 سے زائد ہے، جو سب سے زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسم کو دیکھتے ہوئے پنک بال مستقبل میں ایک آپشن ہونا چاہیے، تاہم سیریز کے درمیان پنک بال متعارف نہیں کرائی جا سکتی۔
اشتہار











