دکی: ایس پی محمد یونس رضا کی اینٹی ٹیررسٹ فورس کے بہترین اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم

دکی: ایس پی دکی محمد یونس رضا نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں، فرض شناسی، محنت اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اینٹی ٹیررسٹ فورس (ATF) کے اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔
ایس پی محمد یونس رضا نے کہا کہ پولیس فورس کے اہلکاروں کی فرض شناسی، بہادری، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کسی بھی مضبوط اور فعال فورس کی بنیادی خصوصیات ہیں۔ اپنے فرائض احسن انداز میں انجام دینے والے اہلکار نہ صرف محکمے کا قیمتی اثاثہ ہیں بلکہ دیگر جوانوں کے لیے بھی قابلِ تقلید مثال ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی سے فورس کے اندر مزید محنت، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دینے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ دکی پولیس اپنے فرض شناس، محنتی اور بہادر جوانوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کو اپنی پیشہ ورانہ روایت کا حصہ سمجھتی ہے۔
عوامی تحفظ اور ذمہ داریاں
ایس پی دکی نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ، امن و امان کا قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس فورس کے تمام اہلکار اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری، مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں۔
محکمہ پولیس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











