رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 6° صاف 17° / 5°فجر 05:35ظہر 12:17عصر 15:59مغرب 17:35عشا 18:58
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب اور ذباب ایئرپورٹ سے انخلا، عدن کے دفاع پر توجہپاکستان کی برآمدات چار ماہ میں 11 ارب 37 کروڑ ڈالر، 8.8 فیصد اضافہہری پور میں فوجی حوالدار کے قتل کا اشتہاری ملزم کیماڑی سے گرفتارآئی سی سی کا 2035 تک مینز ایونٹس کا شیڈول اور میزبان وینیوز کا اعلانمسلم 500 فہرست: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مشترکہ طور پر سرفہرستایران کا ٹرمپ پر ڈرون حملے کا مبینہ منصوبہ، اسرائیل کی امریکا کو خفیہ رپورٹبلاول کا فضل الرحمان کو فون، جے یو آئی (ف) کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمتایران کا بحرین میں امریکی اڈے اور ریڈار پر ڈرون حملے کا دعویٰصوبوں کے معاملے پر جلد سیاسی اتفاق رائے ہو جائے گا: خواجہ آصفایران کی سات شرائط: نہ جنگ نہ امن کی حالت میں نہیں رہیں گے، قالیبافٹی 20 بلائنڈ ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 126 رنز سے شکست دے دیخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ

خضدار: ایس ایس پی محمد بلوچ کا شہر کے مختلف چوکوں پر ٹریفک نظام کا تفصیلی معائنہ

خضدار: ایس ایس پی محمد بلوچ کا شہر کے مختلف چوکوں پر ٹریفک نظام کا تفصیلی معائنہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

خضدار: شہر کی رونقیں بحال کرنے اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایس ایس پی خضدار محمد بلوچ میدان میں آ گئے ہیں۔

خضدار:ایس ایس پی خضدار محمد بلوچ خضدار بازار ٹریفک نظام کا معائنہ کر رہے ہیں۔ حافظ حمید اللہ مینگل بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ — The SSP Khuzdar, accompanied by police, traffic wardens and local men, walks through Khuzdar bazaar inspecting the traffic system.

ایس ایس پی خضدار محمد بلوچ نے انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل اور پولیس نفری کے ہمراہ آج خضدار شہر کے مختلف پوائنٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔

ٹریفک نظام کا جائزہ

انہوں نے مختلف چوکوں اور چوراہوں پر پیدل واک کی اور ٹریفک کے نظام اور ٹریفک پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

معائنے کے دوران ایس ایس پی خضدار نے ٹریفک اہلکاروں کو ہدایت کی کہ شہر کے مصروف ترین چوکوں پر ٹریفک کی روانی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ غلط پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام اور تاجروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل نے ایس ایس پی خضدار کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس اور تاجر برادری کے تعاون سے شہر میں امن و امان اور ٹریفک کی بہتری کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی۔

ایس ایس پی خضدار محمد بلوچ نے کہا کہ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے جدید نظام لایا جا رہا ہے، جس سے شہر میں ٹریفک جام کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوگا اور شہریوں کو سہولت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ خضدار پولیس عوام کی خدمت اور شہر کی خوبصورتی و رونق بحال رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار