رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 8° صاف 17° / 8°فجر 05:34ظہر 12:16عصر 16:00مغرب 17:36عشا 18:59
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاقلاہور: الیکٹرک بس میں لڑکی کو دھکا دینے والا کنڈکٹر گرفتار، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹسہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی کارکردگی پر اطمینانامریکا کا ایرانی دعویٰ مسترد: بحرین کی جانب دو ڈرون مار گرائے، ایران کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰپی ایس ایل 12: راولپنڈیز نے ایڈم ووجز کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیامنرلز انویسٹمنٹ فورم اختتام پذیر، 13 معاہدے طے، وزیراعظم کا خام معدنیات کی برآمد ختم کرنے پر زورحکومت کا سکوک بانڈز کیلئے ایسٹ رجسٹری کمپنی بنانے کا فیصلہاسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم، وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطلپٹرولیم لیوی میں ایک روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی، پیٹرول پر لیوی 63 روپے 64 پیسےصدرِ مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے، پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت سے ملاقاتیں متوقعہفتہ وار مہنگائی میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصدایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان ویمن ٹیم نے تھائی لینڈ کو 24 رنز سے ہرا دیا

استامحمد میں مفت آئی کیمپ اختتام پذیر، 1600 مریضوں کا معائنہ، 200 آپریشن

استامحمد میں مفت آئی کیمپ اختتام پذیر، 1600 مریضوں کا معائنہ، 200 آپریشن
فائل فوٹو: مفت آئی کیمپ (فائل فوٹو) — تصویر: بشکریہ almustafatrust.org

استامحمد: لیپروسی اینڈ بلائنڈنیس کنٹرول پروگرام بلوچستان کے زیرِ اہتمام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال استامحمد میں منعقدہ دو روزہ مفت آئی میڈیکل کیمپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

کیمپ کے دوران تقریباً 1600 مریضوں کا آنکھوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور انہیں طبی سہولیات، ادویات اور علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔ جبکہ تقریباً 200 مریضوں کے آنکھوں کے مفت آپریشن کیے گئے اور ضرورت مند مریضوں کی آنکھوں میں مفت لینز بھی نصب کیے گئے۔ اس سے مستحق افراد کو بینائی کی بحالی اور آنکھوں کے امراض سے نجات کے حوالے سے نمایاں سہولت میسر آئی۔

طبی ٹیم کی خدمات

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال استامحمد ڈاکٹر زین العابدین کے مطابق کیمپ کی سربراہی سرجن ڈاکٹر صدیق جعفری نے کی۔ ڈاکٹر شعیب بلوچ اور سید محفوظ اسلام اور ان کی ماہر طبی ٹیم نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے مریضوں کا معائنہ، تشخیص اور علاج کیا۔

ڈاکٹر زین العابدین نے کہا کہ کیمپ کا بنیادی مقصد ایسے غریب اور مستحق مریضوں کو آنکھوں کے علاج اور آپریشن کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا تھا جو مالی مشکلات کے باعث بڑے شہروں کے ہسپتالوں میں علاج کروانے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

کیمپ کی کامیابی میں سردار ہارون خان جمالی، سردارزادہ میر فیصل خان جمالی اور ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال کا تعاون اور سرپرستی قابلِ تحسین رہی، جن کی معاونت سے اس اہم طبی کیمپ کا انعقاد ممکن ہوا۔

انتظامی معاونت اور شکریہ

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر استامحمد ڈاکٹر امیر علی جمالی، ڈاکٹر اسلم نذیر اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے دیگر متعلقہ افسران و عملے نے کیمپ کے انتظامی امور، مریضوں کی رہنمائی اور طبی سہولیات کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کیا۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال کی ٹیم، محمد اشرف ڈسپنسر اور محمد الیاس ڈسپنسر کی خدمات اور انتظامی معاونت بھی قابلِ ستائش رہی، جنہوں نے کیمپ کے دوران مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے اور انتظامات کو مؤثر انداز میں چلانے کے لیے بھرپور محنت کی۔

ڈاکٹر زین العابدین نے مزید کہا کہ اس نوعیت کے مفت طبی کیمپس غریب اور مستحق عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں، کیونکہ آنکھوں کی بینائی انسانی زندگی کا بنیادی اثاثہ ہے اور بروقت تشخیص و علاج سے بہت سے افراد کو مستقل معذوری سے بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کیمپ کے انعقاد میں تعاون کرنے والی تمام شخصیات، ماہر ڈاکٹرز، طبی عملے، ضلعی انتظامیہ اور ہسپتال کے ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔

بلاشبہ دو روزہ مفت آئی میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد انسانیت کی خدمت، صحت عامہ کی بہتری اور مستحق مریضوں کو بینائی کی نعمت سے مستفید کرنے کی ایک قابلِ قدر کاوش ہے، جو عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایک مثبت اور قابلِ تقلید مثال ہے۔

اشتہار