پشین: ناخواندگی ختم کرنے کے لیے اتفاق ضروری، علی اصغر کا سکول طلبہ سے خطاب

پشین: ڈائریکٹر جنرل نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (این سی ایچ ڈی) علی اصغر نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کی 40 فیصد آبادی ناخواندہ ہے۔
جہالت ختم کرنے، ناخواندگی دور کرنے اور اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے پر اتفاق کرنا چاہیے۔
این سی ایچ ڈی ملک کے 130 اضلاع میں کام کرتا ہے۔ انسانی ترقی کی بات کرتے ہوئے قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کا اہم کردار ہے۔
ناخواندگی کے خاتمے پر زور
انسانی ترقی ماں کے پیٹ سے شروع ہوتی ہے۔ قدم بہ قدم بچوں کو سکھائیں گے۔
بچے کو جو ماحول ملے گا، سکول، کالج اور یونیورسٹی میں جو ماحول سیکھنے کو ملے گا، انسان فطری طور پر اسی ماحول سے سیکھتے ہیں۔
پسماندہ علاقوں میں تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
پشین کی لائبریری خوش قسمتی ہے۔ جب میں سی ایس ایس کر رہا تھا تو اتنی کتابوں تک ہماری رسائی نہ تھی۔
پشین کے اندر شعور موجود ہے۔ اگر کسی نے کوئی سکول دیکھنا ہے تو گورنمنٹ ماڈل ہائی سیکنڈری سکول پشین کا دورہ کریں۔
گورنمنٹ ماڈل ہائی سیکنڈری سکول پشین جیسا صاف ستھرا ماحول اسلام آباد میں بھی نہیں ہے۔
چیزوں کو ملانے اور جوڑنے کی ضرورت ہے۔ وزارت داخلہ میں کام کیا ہے۔ صوبہ، ڈویژن اور صوبہ ساتھ چلیں گے تو بہتری آئے گی۔
ہم نے امید کا دامن نہیں چھوڑنا۔ تمام تجاویز پر پروجیکٹ بنانے کی کوشش کریں گے۔
لاء اینڈ آرڈر کے مسائل ہیں۔ دنیا کو بتانا ہے کہ یہاں ہر پرامن شخص پرامن طریقے سے رہ رہا ہے۔
این سی ایچ ڈی نے اسلام آباد میں ایک سروے کیا جس میں تین مہینے لگے۔ سروے کا نتیجہ یہ نکلا کہ اسلام آباد کی 50 یونین کونسلوں میں سے 34 یونین کونسلیں شامل ہیں۔
صرف اسلام آباد میں 26 ہزار بچے آؤٹ آف سکول ہیں۔ اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس اور صدر ہاؤس ایک، دو اور چار کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں۔
سکول جانے کی عمر کے یہ بچے پانچ سے 16 سال کے درمیان ہیں مگر سکول نہیں جا رہے۔ لڑکیاں اور لڑکے سب شامل ہیں۔
اس میں پورے پاکستان کی قومیتوں کے لوگ ہیں۔ خیبرپختونخوا، کشمیر اور بلوچستان کے لوگ بھی ہیں۔ یہ تمام لوگ روزگار کے سلسلے میں وہاں جاتے ہیں۔
مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب تعلیم کی بات آتی ہے۔ آپ سب پڑھے لکھے لوگ بیٹھے ہیں، آپ جانتے ہیں کہ آج کے دور میں جس شخص کے پاس گاڑی اور موٹر سائیکل ہے، جس کا کاروبار چل رہا ہے، جسے ہم مڈل کلاس یا ڈور مڈل کلاس کہہ سکتے ہیں، اور جس کا روزگار چل رہا ہے، اسے اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا چاہیے۔
اسلام آباد میں جیکا کے اجلاس میں بلوچستان کے صوبائی وزیر تعلیم اور سیکریٹریز بھی شریک ہوئے۔
سکول میں سرٹیفکیٹ تقسیم کی تقریب
ان خیالات کا اظہار ڈی جی علی اصغر نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سیکنڈری سکول پشین میں فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے طلبہ سے خطاب کے دوران کیا۔
او ٹی او سرٹیفکیٹ ڈسٹری بیوشن سرمنی ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول پشین کے لائبریری ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خاص ڈائریکٹر جنرل این سی ایچ ڈی علی اصغر تھے۔
پروگرام میں ڈائریکٹر آپریشنز این سی ایچ ڈی بلوچستان عبدالرازق کاسی، ڈپٹی ڈائریکٹر لٹریسی این سی ایچ ڈی بلوچستان عطاء اللہ بادینی، ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی پشین محب اللہ کاکڑ، ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن کلیم شاہ، ڈی او ای پشین قاری عبدالولی، پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول پشین کلیم اللہ کاکڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر پشین محمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن این سی ایچ ڈی بلوچستان عبداللہ اچکزئی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لٹریسی این سی ایچ ڈی پشین عثمان خان ترین، ڈسٹرکٹ لٹریسی آفیسر عبدالقیوم کاسی، میئر میونسپل کارپوریشن پشین سردار اکبر ترین، ڈپٹی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل پشین ملک منظور خان اچکزئی، سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل پشین محمد عیسیٰ خان روشان، سابق اے ڈی او پشین سید معراج آغا، قبائلی رہنما عبدالباری ترین، پرنسپل ہائی سکول ہیکلزئی محمد منور ہیکلزئی، ای او ٹی او اساتذہ کرام اور حال ہی میں گریجویٹ ہونے والے ای او ٹی او لرنرز کے علاوہ کمیونٹی کے درجنوں رضاکاروں نے شرکت کی۔
مقررین نے تمام گریجویٹ لرنرز کو مبارکباد دی، اساتذہ کی رضاکارانہ خدمات کو سراہا اور این سی ایچ ڈی کے کردار اور خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
ڈی جی علی اصغر نے گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول پشین کے بہترین تعلیمی ماحول، انفراسٹرکچر اور بچوں کے لیے دستیاب سہولیات پر سکول پرنسپل اور یہاں موجود ڈسٹرکٹ گورنمنٹ آفیشلز کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ این سی ایچ ڈی تعلیم کے فروغ اور شرح خواندگی بڑھانے میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔
بعد ازاں تمام گریجویٹ لرنرز اور رضاکار ٹیچرز میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔











