زیارت: پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ منیجر کا بنیادی مراکزِ صحت کا اچانک دورہ

زیارت: پی پی ایچ آئی زیارت کے ڈسٹرکٹ منیجر ڈاکٹر فاروق مری نے ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی کی ہدایت پر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت مختلف بنیادی مراکزِ صحت (بی ایچ یوز) کا اچانک دورہ کیا۔
دورہ کیے جانے والے مراکز میں بی ایچ یو چینہ، بی ایچ یو زندرہ اور بی ایچ یو کاواس غربی شامل ہیں۔
دورے کے دوران ڈسٹرکٹ منیجر نے طبی عملے کو صحت دہلیز آن لائن ایپ کے مؤثر استعمال کی ہدایت کی۔
انہوں نے مراکزِ صحت میں او پی ڈی سروسز، عملے کی حاضری اور موجودگی، آئی پی سی (انفیکشن پریوینشن اینڈ کنٹرول) کے انتظامات، ادویات کی دستیابی، طبی آلات اور دیگر ضروری سامان کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر بی ایچ یو چینہ کے ٹیلی ہیلتھ آلات بھی متعلقہ مقام پر روانہ کیے گئے تاکہ صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان
اشتہار











