رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 6° صاف 17° / 5°فجر 05:35ظہر 12:17عصر 15:59مغرب 17:35عشا 18:58
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب اور ذباب ایئرپورٹ سے انخلا، عدن کے دفاع پر توجہپاکستان کی برآمدات چار ماہ میں 11 ارب 37 کروڑ ڈالر، 8.8 فیصد اضافہہری پور میں فوجی حوالدار کے قتل کا اشتہاری ملزم کیماڑی سے گرفتارآئی سی سی کا 2035 تک مینز ایونٹس کا شیڈول اور میزبان وینیوز کا اعلانمسلم 500 فہرست: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مشترکہ طور پر سرفہرستایران کا ٹرمپ پر ڈرون حملے کا مبینہ منصوبہ، اسرائیل کی امریکا کو خفیہ رپورٹبلاول کا فضل الرحمان کو فون، جے یو آئی (ف) کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمتایران کا بحرین میں امریکی اڈے اور ریڈار پر ڈرون حملے کا دعویٰصوبوں کے معاملے پر جلد سیاسی اتفاق رائے ہو جائے گا: خواجہ آصفایران کی سات شرائط: نہ جنگ نہ امن کی حالت میں نہیں رہیں گے، قالیبافٹی 20 بلائنڈ ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 126 رنز سے شکست دے دیخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ

اوتھل: جام یوسف فٹبال اسٹیڈیم میں گراؤنڈ کی بحالی کے لیے مٹی بھرائی کا کام جاری

اوتھل: جام یوسف فٹبال اسٹیڈیم میں گراؤنڈ کی بحالی کے لیے مٹی بھرائی کا کام جاری
فائل فوٹو: جام یوسف فٹبال اسٹیڈیم اوتھل — تصویر: بشکریہ dailyindependent.com.pk

اوتھل: ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تعاون سے جام یوسف فٹبال اسٹیڈیم اوتھل میں گراؤنڈ کی بہتری اور بحالی کے لیے مٹی بھرائی کا کام جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر خدابخش بلوچ اور گراؤنڈ کمیٹی کے سینئر رکن جاوید بلوچ کی نگرانی میں جاری مٹی بھرائی کے کام میں مصروف ہیں۔

گراؤنڈ کی بحالی کے اقدامات

اس سلسلے میں ایکسین بی اینڈ آر اور ضلعی اسپورٹس آفیسر لسبیلہ کی جانب سے گراؤنڈ میں 8 ڈمپر ریتی ڈلوانے کا انتظام کیا گیا ہے، جبکہ میونسپل کمیٹی اوتھل کی جانب سے صفائی ستھرائی اور ملبہ اٹھانے کا کام بھی جاری ہے، جس سے گراؤنڈ کی حالت میں کافی حد تک بہتری آنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ جام یوسف فٹبال اسٹیڈیم اوتھل ضلع لسبیلہ کا واحد گراس فٹبال اسٹیڈیم ہے، اس اہم کھیل کے میدان کے لیے کسی بڑے ترقیاتی کام کی منظوری کی ضرورت ہے۔

گراؤنڈ کی خستہ حالی کے باعث نوجوان فٹبال کھلاڑیوں کو کھیل کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور اکثر کھلاڑی ناہموار سطح کے باعث انجریز کا شکار بھی ہو رہے تھے۔

اس اہم مسئلے کے پیش نظر گراؤنڈ کمیٹی اور اسپورٹس حلقوں کی جانب سے متعلقہ تعمیراتی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو متعدد بار درخواستیں اور گزارشات پیش کی گئیں، جس کے بعد اب گراؤنڈ کی بہتری کے لیے عملی اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔

اسپورٹس حلقوں کا مطالبہ

اسپورٹس حلقوں کا کہنا ہے کہ ریتی کی فراہمی، مٹی بھرائی اور صفائی ستھرائی کے موجودہ اقدامات یقیناً خوش آئند ہیں اور ان سے گراؤنڈ کی حالت میں نمایاں بہتری آئے گی۔ تاہم اس اہم اسٹیڈیم کی مستقل بحالی اور جدید معیار کے مطابق تعمیر و مرمت کے لیے باقاعدہ طور پر BSDI پروگرام میں ایک جامع ترقیاتی اسکیم شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ گراؤنڈ کی مکمل لیولنگ، گراس کی بحالی اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

لسبیلہ کے عوامی حلقوں نے کمشنر لسبیلہ ڈویژن محترمہ سائرہ عطاء بلوچ کی خصوصی دلچسپی اور کھیلوں کے فروغ کے لیے تعاون کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔

اسپورٹس حلقوں اور نوجوان کھلاڑیوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ اسپورٹس اور متعلقہ تعمیراتی اداروں کی مشترکہ کوششوں سے جام یوسف فٹبال اسٹیڈیم اوتھل دوبارہ اپنی بہتر اور اصل حالت میں بحال ہوگا، جس سے نہ صرف مقامی نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع میسر آئیں گے بلکہ ضلع لسبیلہ میں فٹبال کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے میں بھی مدد ملے گی۔

اشتہار