رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 6° صاف 17° / 5°فجر 05:35ظہر 12:17عصر 15:59مغرب 17:35عشا 18:58
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب اور ذباب ایئرپورٹ سے انخلا، عدن کے دفاع پر توجہپاکستان کی برآمدات چار ماہ میں 11 ارب 37 کروڑ ڈالر، 8.8 فیصد اضافہہری پور میں فوجی حوالدار کے قتل کا اشتہاری ملزم کیماڑی سے گرفتارآئی سی سی کا 2035 تک مینز ایونٹس کا شیڈول اور میزبان وینیوز کا اعلانمسلم 500 فہرست: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مشترکہ طور پر سرفہرستایران کا ٹرمپ پر ڈرون حملے کا مبینہ منصوبہ، اسرائیل کی امریکا کو خفیہ رپورٹبلاول کا فضل الرحمان کو فون، جے یو آئی (ف) کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمتایران کا بحرین میں امریکی اڈے اور ریڈار پر ڈرون حملے کا دعویٰصوبوں کے معاملے پر جلد سیاسی اتفاق رائے ہو جائے گا: خواجہ آصفایران کی سات شرائط: نہ جنگ نہ امن کی حالت میں نہیں رہیں گے، قالیبافٹی 20 بلائنڈ ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 126 رنز سے شکست دے دیخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ
صفحہ اول› بلوچستان ›لورالائی

لورالائی: رکن صوبائی اسمبلی کی واپڈا حکام اور اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات، لوڈشیڈنگ پر گفتگو

لورالائی: رکن صوبائی اسمبلی کی واپڈا حکام اور اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات، لوڈشیڈنگ پر گفتگو
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

لورالائی: رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اُتمانخیل سے اسسٹنٹ کمشنر بوری احمد زیب ملازئی اور ایکسین واپڈا رحیم اللہ کبزئی نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ضلع لورالائی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، بجلی کی فراہمی میں درپیش مسائل اور عوام کو درپیش مشکلات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

بجلی کی فراہمی

اس موقع پر حاجی محمد خان طور اُتمانخیل نے کہا کہ بجلی کی مسلسل اور بلا تعطل فراہمی عوام کا بنیادی مسئلہ ہے، جس کا براہِ راست اثر گھریلو صارفین، کاروباری مراکز، زراعت اور دیگر شعبہ ہائے زندگی پر پڑتا ہے۔

انہوں نے واپڈا حکام پر زور دیا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں کمی لانے، وولٹیج کے مسائل حل کرنے اور بجلی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔

ایکسین واپڈا رحیم اللہ کبزئی نے بجلی کی موجودہ صورتحال، لوڈشیڈنگ کی وجوہات اور درپیش تکنیکی مسائل سے آگاہ کیا اور بجلی کی فراہمی میں بہتری لانے کے لیے دستیاب وسائل کے مطابق اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

امن و امان اور عوامی مسائل

ملاقات کے دوران اسسٹنٹ کمشنر بوری احمد زیب ملازئی کے ساتھ ضلع لورالائی میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، عوام کے جان و مال کے تحفظ، انتظامی امور اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

حاجی محمد خان طور اُتمانخیل نے اس بات پر زور دیا کہ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے، عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور سرکاری اداروں کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ اور باہمی تعاون ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور علاقے کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں عوامی خدمت کے جذبے کے تحت ادا کریں تاکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار