ایرانی فوج: خطے میں امریکی اڈے جائز ہدف، آبنائے ہرمز سات شرائط تک بند رہے گی

تہران: ایرانی فوج نے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو جائز ہدف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی غلط اندازے یا غلط فہمی کی صورت میں ایسا شدید جواب دیا جائے گا جس کے اثرات جغرافیائی حدود سے آگے تک پھیل سکتے ہیں۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا نے آبنائے ہرمز کے بارے میں کہا کہ یہ آبی گزرگاہ اس وقت تک نہیں کھولی جائے گی جب تک امریکا ایران کی سات شرائط تسلیم نہیں کرتا۔
انہوں نے بحری جہازوں کو خبردار کیا کہ وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے امریکا کی تجویز کردہ متبادل راستوں پر بھروسا نہ کریں۔ ان کے مطابق زمینی حقائق ظاہر کرتے ہیں کہ ان راستوں سے گزرنے والے جہاز سمندری بارودی سرنگوں، فائرنگ اور دھماکوں کی زد میں آ سکتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت صرف ایرانی فوج اور پاسداران انقلاب کے ساتھ رابطہ کاری اور ان کے مقرر کردہ راستوں پر عمل کرنے سے ہی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔
اعتماد ڈیسک











